اوکاڑہ میں اغوا کے بعد زیادتی کا نشانہ بننے والی ایک طالبہ جاں بحق جب کہ دوسری کی حالت تشویشناک ہے تاہم پولیس نے زیادتی کے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اوکاڑہ کے علاقے ڈیپالپور سے 2 طالبات کو رات گئے اغوا کیا گیا جنہیں جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد انجیکشن لگائے گئے جس کے نتیجے میں ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی جبکہ دوسری بے ہوش ہوگئی۔
پولیس کے مطابق نشہ آور انجیکشن لگانے سے ایک طالبہ موقع پر ہی دم توڑ گئی تھی تاہم دوسری اسپتال میں زیرعلاج ہے جس کی حالت تاحال تشویش ناک ہے جب کہ طالبات کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے تاہم دوسرا فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا جس کی گرفتاری کے لئے ٹیموں نے چھاپے مارنا شروع کردیئے ہیں۔