دھرنا ختم کرنے سے نوازشریف یوٹرن لے لیں گے اوردھاندلی کی تحقیقات کا نتیجہ نہیں نکلے گا عمران خان

ہمارے یہاں سے اٹھنے کےبعد نوازشریف یوٹرن لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا،چیرمین تحریک انصاف


ویب ڈیسک October 04, 2014
سیاست میں مفت مشورے دیئے جاتے ہیں مگر آج کے بعد جو بھی ہمیں مشورہ دے گا اسے ہمیں 100 روپے دینے ہوں گے، عمران خان، فوٹو؛ فائل

چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے ایک بار پھر کہا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف کے استعفے تک دھرنے سے واپس نہیں جاؤں گا جبکہ عوام بھی اپنے حقوق کے لیے نکلنے کو تیار ہیں۔

اسلام آباد میں ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نےکہا کہ ہمارے یہاں سے اٹھنے کےبعد نوازشریف یوٹرن لیں گے اور دھاندلی کی تحقیقات کا کوئی نتیجہ نہیں نکلے گا اس لیے آج بھی اپنی بات پر قائم ہوں اور نوازشریف کے استعفے تک واپس نہیں جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی تیار ہوجائیں انہیں پاکستان کے لیے کام کرنا ہے، ہم اس ملک سے غربت کا خاتمہ کردیں گے کیونکہ قوم اب جاگ چکی ہے اور عوام اپنے حقوق کے لیے نکلنے کو تیار ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ مجھ پر لندن پلان کا الزام لگایا جاتا ہے لیکن کوئی پاگل ہی ہوگا جو لندن میں بیٹھ کر ماسٹر پلان بنائے گا جبکہ سیاست میں مفت مشورے دیئے جاتے ہیں مگر آج کے بعد جو بھی ہمیں مشورہ دے گا اسے ہمیں 100 روپے دینے ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں