- ملکی برآمدات میں 7.16 فیصد کمی، تجارتی خسارہ 19 ارب 63 کروڑ ڈالرز پر آگیا
- جواد سہراب ملک وزیراعظم کے معاون خصوصی مقرر
- حکومت کی ناقص پالیسیوں کی وجہ سے ملک بھرمیں 80 فیصد اینٹوں کے بھٹے بند
- مزاحمت پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے زخمی نوجوان شرجیل دم توڑ گیا
- ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس سال کی کم ترین سطح پر آگئے
- چالان کیوں کیا؟ لاہور میں درجن بھر افراد کا ٹریفک اہلکاروں پر تشدد
- گاڑی روکنے پرخاتون کی ڈی ایس پی ٹریفک سے بدتمیزی، تھپڑ مار دیا
- ہماری خوش قسمتی ہے اس بار کوئٹہ گلیڈی ایٹرز میں اچھے کھلاڑی ہیں، سرفراز احمد
- 90 روز میں انتخابات نہ کرائے تو نگراں وزرائے اعلیٰ پر آرٹیکل 6 لگے گا، فواد چوہدری
- مزید 3 فارماسیوٹیکل کمپنیز نے پاکستان سے کاروبار بند کرنے کی تیاری شروع کردی
- ڈالر کی پرواز جاری، پہلی بار انٹربینک قیمت 271 روپے تک پہنچ گئی
- شیخ رشید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے
- بیرسٹر شہزاد عطا الہٰی اٹارنی جنرل آف پاکستان تعینات
- پاک فضائیہ کے 8 افسران کی ائیر وائس مارشل کے عہدے پر ترقی
- چینی کمپنی نے 9 کروڑ ڈالر کے بقدر نوٹوں کا پہاڑ، ملازمین میں بانٹ دیا
- دباؤ والے دستانے جو مردہ بچوں کی پیدائش کم کرسکتے ہیں
- گھرکے کمرے کو فلمی سیٹ بنانے والی آسان ایپ
- ایف آئی اے نے ’عمران ریاض کو حراست‘ میں لے کرسائبر کرائم کے حوالے کردیا
- توقع ہے کابل پاکستان اور عالمی برادری سے اپنے وعدے پورے کرے گا، ترجمان دفتر خارجہ
- صرف گمراہ عناصر ہی ایسے گھٹیا حملے کرسکتے ہیں، جامعہ الازہر کا پشاور حملے پر اظہار مذمت
’’آپریشن 021‘‘ سینما شائقین کیلیے بڑی عید پر بڑا تحفہ ہے، شان
اس فلم سے سپر اسٹار شان کی فلموں کی تعداد 576 ہوگئی، اگلے برس 600 ہوجائیں گی۔ فوٹو: فائل
کراچی / لاہور: اداکارشان نے کہاہے کہ فلم ’’آپریشن 021‘‘ سینما شائقین کے لیے بڑی عید پر بڑ اتحفہ ہے۔
اس فلم میں فنکاروں نے ہمیشہ کی طرح محنت اور لگن سے کام کیا ہے جو دیکھنے والوں کو پسند آئے گا۔ آج اذان سمیع کی فلم آپریشن 021 کا پریمیئر شو کراچی کے آیٹریم سینما میں ہوگا جس میں فلم کی مکمل کاسٹ سمیت ڈائریکٹر اور پروڈیوسر بھی شرکت کرینگے۔ اس فلم میں اداکارشان، ایوب کھوسٹ، شمعون عباسی، آمنہ شیخ، ایازسومرو، بلال اشرف، دانیال راحیل، و دیگر جلوہ گر ہونگے۔
ماڈل واداکارہ آمنہ شیخ نے فلم کے حوالے سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خداسے پوری امیدہے کہ یہ فلم پاکستان فلم انڈسٹری کی بحالی میں اہم کرداراداکریگی جب کہ فلم کی پروڈیوسرزیبا بختیارنے کہا آج کے پریمئرشومیں فلم شائقین کو فلم دیکھ کر ضرور لطف آئیگا‘ ہمارا مقصد صرف پاکستان میں فلم کو بحال کرنا ہے تاکہ فنکاروں کو کام کرنے کے مزید مواقع میسر آسکیں۔ دوسری طرف لاہور سے شوبز رپورٹر کے مطابق پاکستان فلم انڈسٹری پرگزشتہ 24 برس سے راج کرنے والے سُپراسٹارشان کی فلموں کی تعداد 576 ہوگئی۔
عیدالاضحیٰ کے موقع پرنمائش کے لیے پیش کی جانے والی ان کی فلم ’’O21‘‘ ہے جب کہ آئندہ برس شان 600 فلمیں میں اداکاری کی طویل اننگز کھیلنے والے نوجوان نسل کے پسندیدہ فنکارہونے کا اعزاز اپنے نام کرلیں گے۔ معلوم ہواہے کہ شان پاکستان میں فلمسازی کے شعبے میں آنے والے نوجوان فلم میکرز کے آئیڈیل ہیں اوراسی لیے اپنی پہلی فلم کی کامیابی کے لیے زیادہ تر نوجوان فلم میکرز مرکزی کرداروں کے لیے شان کا ہی انتخاب کررہے ہیں۔ اس سلسلہ میں جہاں شان فلم میں اداکاری کے جوہر دکھاتے ہیں، وہیں نوجوان فلم میکرز کی رہنمائی بھی کرتے رہتے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔