وہ 5 آسان مشورے جن پرعمل کرکے نیا شادی شدہ جوڑا اپنے سسرال والوں کا دل جیت سکتا ہے

شادی دو خاندانوں کے ملاپ کا بھی نام ہے جب کہ خوشگوار اورکامیاب ازدواجی زندگی کے لئے سسرال کو خوش کرنا بھی لازمی ہے


ویب ڈیسک October 04, 2014
سسرال کو خوش رکھنے کے لئے ہمارے بتائے گئے نسخے پر عمل کرکے آپ کامیاب ازدواجی زندگی کا لطف اٹھاسکتے ہیں

RAWALPINDI: شادی دو افراد کے درمیان تعلق کا نام نہیں بلکہ دو خاندانوں کا ملاپ ہے جبکہ خوشگوار اورکامیاب ازدواجی زندگی کے لئے سسرال کو خوش کرنا لازمی ہوجاتا ہےاوراس کے لئے میاں بیوی کس طرح اپنے سسرال والوں کو خوش کریں اس کے لیے ہم ایسے 5 نسخے بتارہے ہیں جن پر عمل کر کے نہ صرف آپ اپنے سسرال والوں کا دل جیت سکتے ہیں بلکہ ایک خوشگوار زندگی کا لطف بھی اٹھا سکتے ہیں۔

تحائف خوشگوار تعلقات کا ذریعہ: شادی دوخاندانوں کے درمیان تعلق قائم کرتی ہے اس لیے ضروری ہے کہ سسرال والوں کے ہر فرد کے ساتھ اچھے تعلقات قائم کیے جائیں اس کے لیے خاندان کے ہر فرد کو تحائف دیجئے لیکن یاد رہے کہ تحفہ کم قیمت ہی کیوں نہ ہولیکن اہمیت رکھنے والا ہو اس سے خاندان میں آپ کی اہمیت بڑھے گی اور ہر کوئی آپ کا احترام کرے گا۔

معمولات زندگی پر تبادلہ خیال کریں: ضروری ہے کہ سسرال کو اپنے معمولات زندگی اور دیگر مصروفیات سے آگاہ کریں اور کوئی بات خفیہ نہ رکھیں۔ مثلاً آپ رات دیر سے گھر آتے ہیں، اپنی سوشل لائف، عادات، پسند نا پسند وغیرہ کو واضح کریں لیکن خیال رہے کہ ہر بات عام یا تھوڑے مزاح کے انداز میں بتائیں تاکہ سامنے والا ناگواری کا احساس نہ کرے ۔

ہر فرد سے خوش گوار انداز سے ملیں: سسرال کے ہر فرد کے ساتھ ہاتھ ملائیں، کچھ تعریفی جملے کہیں اور یوں محسوس ہو کہ آپ اس شخص سے مل کر بہت خوش ہوئے ہیں اس سے آپ کی صحت پر تو کوئی اثر نہیں پڑے گا تاہم یہ آپ کے سسرال والوں سے تعلقات کو ضروربہتربنادے گا،چھوٹے سے بڑے تک ہر ایک سے رابطہ رکھئے اس سے سسرال والوں کے دلوں میں آپ کا احترام پیدا ہوگا جس کی آپ کو ایک نئے خاندان میں ضرورت ہے۔

مستقبل کی منصوبہ بندی پر بات کریں: اپنے سسرال والوں سے اپنے آئندہ کے لائحہ عمل پر بات کریں۔ مثلاً نیا گھر، بڑی گاڑی، سرمایہ کاری اور چھٹیاں خاندان کے ساتھ کیسے گزاریں گے، اس سے لوگ آپ سے متاثر ہوں گے اور آپ کو ایک دوراندیش اور مثبت سوچ رکھنے والا فرد سمجھا جائے گا، بالخصوص سسرال کے بزرگ تو آّپ سے متاثرہوئے بغیر نہیں رہ سکیں گے اور وہ سمجھیں گے کہ ان کی بیٹی یا بیٹے کا مستقبل تابناک ہے۔

اپنی خاص صلاحیتوں کا ضرور مظاہرہ کریں: ہر انسان کے اندر کچھ ایسی صلاحتیں ہوتی ہیں جن سے وہ کسی بھی فرد کو متاثر کرسکتا ہے جب کہ اپنی ان ہی صلاحیتوں کا اظہار کرکے آپ اپنے سسرال والوں کا دل جیت لیں گے مثلاً اگر آپ کے پاس تخلیقی صلاحیتیں تو اس کا استعمال ضرور کریں تاہم کسی ایسی صلاحیت دکھانے کی کوشش نہ کریں جس پر آپ کو اعتماد نہ ہو۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں