- قطر نے 12 سال کی فاتح سنگاپورسے دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا اعزاز چھین لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
- جی-7 وزرائے خارجہ کا اجلاس؛ غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ
- پنڈی اسٹیڈیم میں بارش؛ بھارت نے چیمپیئنز ٹرافی کی میزبانی پر سوال اٹھادیا
- اس سال ہم بھی حج کی نگرانی کرینگے شکایت ملی تو حکام کو نہیں چھوڑیں گے، اسلام آباد ہائیکورٹ
- بشریٰ بی بی کو کھانے میں ٹائلٹ کلینر ملا کر دیا گیا، عمران خان
- عمران خان اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں منظور، طبی معائنہ کروانے کا حکم
- حملے میں کوئی نقصان نہیں ہوا، تمام ڈرونز مار گرائے؛ ایران
- 25 برس مکمل، علیم ڈار دنیائے کرکٹ کے پہلے امپائر بن گئے
- قومی اسمبلی: جمشید دستی اور اقبال خان کے ایوان میں داخلے پر پابندی
- کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر حملہ، خودکش بمبار کی شناخت
- مولانا فضل الرحمٰن کو احتجاج کرنا ہے تو کے پی میں کریں ، بلاول بھٹو زرداری
- کراٹے کمبیٹ 45؛ شاہ زیب رند نے ’’بھارتی کپتان‘‘ کو تھپڑ دے مارا
- بلوچستان کابینہ کے 14 وزراء نے حلف اٹھا لیا
- کینیا؛ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی چیف سمیت 10 افسران ہلاک
- قومی و صوبائی اسمبلی کی 21 نشستوں کیلیے ضمنی انتخابات21 اپریل کو ہوں گے
آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری
اسلا آباد: پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے اور وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بہتر ہوگا کہ وہ اپنی زبان بند رکھیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور دونوں کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے جب کہ وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بہتر ہوگا کہ وہ اپنی زبان بند رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر پارٹی نے منشور دیئے لیکن اس پر کسی نے بھی عمل نہیں کیا، اسی وجہ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں اور اگر مایوسی غالب آجائے تو بندہ بے حس ہوجاتا ہے جب کہ میں نے 10 سال کا عرصہ لوگوں کا شعور بیدار کرنے میں لگایا۔
طاہرالقادری نے کہا کہ 40 دن کے دھرنے نے لوگوں کی امیدوں کا چراغ جلا دیا ہےاور اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ظالم اور عوام کا نمائندہ کون ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔