آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں، ڈاکٹر طاہرالقادری

ویب ڈیسک  ہفتہ 4 اکتوبر 2014
آصف زرداری اورنوازشریف کی سیاست این آراو کی پیداوار ہےاورمیں  آصف زرداری کی حقیقت  اچھی جانتاہوں،سربراہ عوامی تحریک،  فوٹو: فائل

آصف زرداری اورنوازشریف کی سیاست این آراو کی پیداوار ہےاورمیں آصف زرداری کی حقیقت اچھی جانتاہوں،سربراہ عوامی تحریک، فوٹو: فائل

اسلا آباد:  پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور نواز شریف کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے اور وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا بہتر ہوگا کہ  وہ اپنی زبان بند رکھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ طاہرالقادری نے دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آصف زرداری اور نواز شریف ایک ہی تھالی کے چٹے بٹے ہیں اور دونوں کی سیاست این آر او کی پیداوار ہے  جب کہ وہ آصف زرداری کی حقیقت کو اچھی طرح جانتے ہیں لہذا  بہتر ہوگا کہ وہ اپنی زبان بند رکھیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ہر پارٹی نے منشور دیئے لیکن اس پر کسی نے بھی عمل نہیں کیا، اسی وجہ سے لوگ مایوس ہوچکے ہیں اور اگر مایوسی غالب آجائے تو بندہ بے حس ہوجاتا ہے جب کہ  میں نے 10 سال کا عرصہ لوگوں کا شعور بیدار کرنے میں لگایا۔

طاہرالقادری نے کہا کہ 40 دن کے دھرنے نے لوگوں کی امیدوں کا چراغ جلا دیا ہےاور اب لوگوں کو پتہ چل گیا ہے کہ ظالم اور عوام کا نمائندہ کون ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔