حکومت جب بھی گری اپنے ہی بوجھ سے گرے گی، مخدوم جاوید ہاشمی

ویب ڈیسک  اتوار 5 اکتوبر 2014
جن لوگوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا ہے کہ ان کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہئیں ، جاوید ہاشمی، فوٹو:فائل

جن لوگوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا ہے کہ ان کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہئیں ، جاوید ہاشمی، فوٹو:فائل

ملتان: تحریک انصاف کے سابق صدر جاوید ہاشمی کا کہنا ہے کہ ہمارے لیڈر خود قربانی دینے کے بجائے قوم سے قربانی مانگتے ہیں جبکہ حکومت جب بھی گرے گی اپنے ہی بوجھ سے گرے گی۔

ملتان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جاوید ہاشمی نے کہا کہ تحریک انصاف میں شمولیت کے وقت ہی عمران خان کو کہا تھا کہ ہم دونوں کا اسٹیٹس ایک ہوگا اور میں آپ کے ماتحت نہیں ہوں گا جبکہ عمران خان سے یہ بھی کہا تھا کہ پارلیمنٹ میں گئے تو حکومت کو فائدہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عمران خان کو اس عذاب میں ڈالا ہے کہ ان کے دماغی ٹیسٹ ہونے چاہئیں، دھرنے والے اپنے بچوں کو گھروں میں اور غریب کے بچوں کو سڑکوں پر بٹھاتے ہیں جبکہ ہمارے لیڈر خود قربانی دینے کے بجائے قوم سے قربانی مانگتے ہیں۔

جاوید ہاشمی کا کہنا تھا کہ حکومت جب بھی گری اپنے ہی بوجھ سے گرے گی اور اگر آئین ٹوٹ گیا تو ملک کی اکائیوں کو الگ ہونے سے کوئی نہیں روک پائے گا لیکن مجھے آئین کو بچانے کے لیے اپنی جان بھی دینا پڑی تو دوں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔