اٹلی کا ایسا ہوٹل جہاں پہنچنے والوں کو مفت رہائش مل جاتی ہے

نیٹ نیوز  پير 6 اکتوبر 2014
اس ہوٹل تک پہنچنے کے لیے 8300 فٹ کی خطرناک چڑھائی چڑھنا پڑتی ہے اوریہاں تک کوئی سڑک یا آسان راستہ نہیں جاتا ہے۔  فوٹو: فائل

اس ہوٹل تک پہنچنے کے لیے 8300 فٹ کی خطرناک چڑھائی چڑھنا پڑتی ہے اوریہاں تک کوئی سڑک یا آسان راستہ نہیں جاتا ہے۔ فوٹو: فائل

روم: دنیا کے پر فضا مقامات پر بلند و بالا پہاڑوں پر پائے جانے والے ہوٹل بہت مہنگے شمار کیے جاتے ہیں اور یہاں قیام کرنا ہر ایک کے بس میں نہیں ہے لیکن اٹلی کے بلند ترین اور مشہور ترین پہاڑوں جولین ایلپس پر ہزاروں فٹ کی بلندی پر ایک ایسا شاندار ہوٹل پایا جاتا ہے کہ جس میں قیام کرنے کا خرچہ سن کر آپ کو یقین نہیں آئے گا۔

اس کی وجہ یہ نہیں ہے کہ یہ لاکھوں یا کروڑوں میں ہے بلکہ اس کی وجہ یہ ہے کہ اس شاندار ہوٹل میں قیام بالکل مفت ہے اگر آپ اس تک پہنچ سکیں۔ اس ہوٹل تک پہنچنے کے لیے 8300 فٹ کی خطرناک چڑھائی چڑھنا پڑتی ہے اوریہاں تک کوئی سڑک یا آسان راستہ نہیں جاتا ہے۔ اسے بنانے کے لیے اسٹیل اور لکڑی کی بھاری مقدار ہیلی کاپٹروں کے ذریعے بلندی تک پہنچائی گئی اور برفانی پہاڑ کی چوٹی پر ایک شاندار ہوٹل تعمیر کیا گیا۔

دراصل یہ ہوٹل ایک مشہور کوہ پیماں لوکا ویرچ کی یاد میں تعمیر کیا گیا ہے جو اس جگہ کوہ پیمائی کے دوران جاں بحق ہوگئے تھے۔ لوکا کے دوستوں نے اس کی یاد میں یہ منفرد قسم کا ہوٹل تعمیر کیا گیا ہے جس میں کوہ پیما، سیاح یا کوئی بھی شخص قیام کرسکتا ہے اگر وہ اس تک پہنچ سکے۔یہاں پر قیام تو بالکل مفت ہے لیکن کھانے پینے اور دیگر ضروریات کا اہتمام خود ہی کرنا پڑے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔