پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری

ویب ڈیسک  منگل 7 اکتوبر 2014
اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق فوٹو؛ گیٹی امیج

اگر ٹاس جیت جاتے تو ہم بھی پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے، کپتان قومی کرکٹ ٹیم مصباح الحق فوٹو؛ گیٹی امیج

شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کینگروز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔

شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو بڑا ہدف دیں گے تاکہ فتح کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فتح کے لئے پرعزم ہیں اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔

3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان سعید اجمل کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہے، صف اول آل راؤنڈر حفیظ گذشتہ دنوں پریکٹس میچ میں ہتھیلی پر چوٹ لگ جانے کے بعد ان فٹ ہوگئے تھے، انھیں اس انجری سے نجات حاصل کرنے کے لئے کم از کم دو ہفتے درکار ہوں گے، اس طرح ون ڈے سیریز میں ان کی شرکت کے امکان بھی ختم ہوگئے ہیں۔

حفیظ اور سعید اجمل کی عدم دستیابی پر قومی سلیکٹرز نے کینگروز کیخلاف سیریز کے لئے اسپنر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں احمد شہزاد، اسد شفیق، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، فواد عالم، سرفراز احمد، انورعلی، وہاب ریاض اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔

قومی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ 10 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اتوار 12 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔  اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل شارجہ میں 15 سے 18 اکتوبر تک پریکٹس میچ بھی شیڈول ہے، جس میں پاکستان کی ’اے‘ ٹیم حصہ لے گی، پہلا ٹیسٹ دبئی میں 22 سے 26 اکتوبر تک منعقد ہوگا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی ابوظبی کے سپرد کی گئی ہے اور یہ مقابلہ 30 اکتوبر سے 3  نومبر تک شیڈول ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔