- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
- کراچی میں سیشن جج کے بیٹے قتل کی تحقیقات مکمل،متقول کا دوست قصوروار قرار
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبروں نے اقوام متحدہ کو بھی خوفزدہ کردیا
- ایکس کی اسمارٹ ٹی وی ایپ متعارف کرانے کی تیاری
پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری
شارجہ: پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان 3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کے پہلے میچ کینگروز کی پاکستان کے خلاف بیٹنگ جاری ہے۔
شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں ٹاس جیتنے کے بعد آسٹریلوی کپتان کا کہنا تھا کہ پہلے بلے بازی کرتے ہوئے پاکستان کو بڑا ہدف دیں گے تاکہ فتح کو یقینی بنایا جاسکے جب کہ قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباالحق کا کہنا تھا کہ ٹیم کے تمام کھلاڑی فتح کے لئے پرعزم ہیں اگر ٹاس جیت جاتے تو پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کرتے۔
3 میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز میں پاکستان سعید اجمل کے بعد آل راؤنڈر محمد حفیظ کی خدمات سے بھی محروم ہوگیا ہے، صف اول آل راؤنڈر حفیظ گذشتہ دنوں پریکٹس میچ میں ہتھیلی پر چوٹ لگ جانے کے بعد ان فٹ ہوگئے تھے، انھیں اس انجری سے نجات حاصل کرنے کے لئے کم از کم دو ہفتے درکار ہوں گے، اس طرح ون ڈے سیریز میں ان کی شرکت کے امکان بھی ختم ہوگئے ہیں۔
حفیظ اور سعید اجمل کی عدم دستیابی پر قومی سلیکٹرز نے کینگروز کیخلاف سیریز کے لئے اسپنر ذوالفقار بابر کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔ اس کے علاوہ ٹیم میں احمد شہزاد، اسد شفیق، مصباح الحق، عمر اکمل، شاہد آفریدی، فواد عالم، سرفراز احمد، انورعلی، وہاب ریاض اور محمد عرفان بھی شامل ہیں۔
قومی ٹیم آسٹریلیا سے سیریز کا دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل جمعہ 10 اکتوبر کو دبئی میں کھیلے گی جبکہ تیسرا اور آخری ایک روزہ میچ ابوظبی کے شیخ زید اسٹیڈیم میں اتوار 12 اکتوبر کو شیڈول کیا گیا ہے۔ اس کے بعد دونوں ملکوں کے درمیان دو ٹیسٹ میچز کی سیریز سے قبل شارجہ میں 15 سے 18 اکتوبر تک پریکٹس میچ بھی شیڈول ہے، جس میں پاکستان کی ’اے‘ ٹیم حصہ لے گی، پہلا ٹیسٹ دبئی میں 22 سے 26 اکتوبر تک منعقد ہوگا جبکہ دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی ابوظبی کے سپرد کی گئی ہے اور یہ مقابلہ 30 اکتوبر سے 3 نومبر تک شیڈول ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔