- پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والے دو دہشت گرد سی ٹی ڈی سے مقابلے میں ہلاک
- پاکستان میں مذہبی سیاحت کے وسیع امکانات موجود ہیں، آصف زرداری
- دنیا کی کوئی بھی طاقت پاک ایران تاریخی تعلقات کو متاثر نہیں کرسکتی، ایرانی صدر
- خیبرپختونخوا میں بلدیاتی نمائندوں کا اختیارات نہ ملنے پراحتجاج کا اعلان
- پشین؛ سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں3 دہشت گرد ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
- لاپتہ کرنے والوں کا تعین بہت مشکل ہے، وزیراعلیٰ بلوچستان
- سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کو سزا سنانے والے جج کے تبادلے کی سفارش
- فافن کی ضمنی انتخابات پر رپورٹ،‘ووٹوں کی گنتی بڑی حد تک مناسب طریقہ کار پر تھی’
- بلوچستان کے علاقے نانی مندر میں نایاب فارسی تیندوا دیکھا گیا
- اسلام آباد ہائیکورٹ کا عدالتی امور میں مداخلت پر ادارہ جاتی ردعمل دینے کا فیصلہ
- عوام کو ٹیکسز دینے پڑیں گے، اب اس کے بغیر گزارہ نہیں، وفاقی وزیرخزانہ
- امریکا نے ایران کیساتھ تجارتی معاہدے کرنے والوں کو خبردار کردیا
- قومی اسمبلی میں دوران اجلاس بجلی کا بریک ڈاؤن، ایوان تاریکی میں ڈوب گیا
- سوئی سدرن کے ہزاروں ملازمین کو ریگولرائز کرنے سے متعلق درخواستیں مسترد
- بہیمانہ قتل؛ بی جے پی رہنما کے بیٹے نے والدین اور بھائی کی سپاری دی تھی
- دوست کو گاڑی سے باندھ کر گاڑی چلانے کی ویڈیو وائرل، صارفین کی تنقید
- سائنس دانوں کا پانچ کروڑ سورج سے زیادہ طاقتور دھماکوں کا مشاہدہ
- چھوٹے بچوں کے ناخن باقاعدگی سے نہ کاٹنے کے نقصانات
- ایرانی صدر کا دورہ کراچی، کل صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
- ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کراچی پہنچ گئے، مزار قائد پر حاضری
انتشار كی حالیہ سیاست پر پوری قوم دكھی ہے، شہباز شریف
لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے کہا ہے کہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو جو نقصان پہنچاہے، اس پر پوری قوم دکھی ہے۔
عیدالاضحی کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ اتحاد اور ایثار وقت کی اہم ترین ضرورت ہے کیونکہ پاکستان ہے تو ہم سب ہیں ، ملک و قوم کو آگے لے کر جانے کے لئے ہمیں “میں “کی روش چھوڑ کر “ہم ” کا راستہ اپنانا پڑے گا۔آج کا دن اپنی ذات کی نفی کرنے کا دن ہے او ریہی قربانی کا اصل مفہوم ہے۔خلق خدا کی خدمت اور عوام کو اپنی خوشیوں میں شریک کرنا ہی عید کا اصل پیغا م او رقربانی ہے ۔ انہو ں نے کہاکہ انتشار کی حالیہ سیاست سے پاکستان کی معیشت کو جو نقصان پہنچاہے ، اس پر پوری قوم دکھی ہے ، وہ بجا طو رپر سیاستدانوں سے یہ توقع رکھتی ہے کہ اب صرف اور صرف پاکستان او راس کے 18کروڑ عوا م کی ترقی اور خوشحالی کے لئے ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھتے ہوئے آگے بڑھا جائے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ ہم سب کو عید کے موقع پر سیلاب زدگا ن کو نہیں بھولنا چاہئے جو بد ترین سیلاب کے باعث گھروں ،فصلوں ،مویشیوں اور قیمتی املاک و سازوسامان سے محروم ہو چکے ہیں ۔ ہمیں عید کی خوشیوں میں شمالی وزیرستان کے ان بہن بھائیوں کو بھی شامل کرنا ہے جو وطن عزیز کے استحکام اور امن کے لئے مشکلات برداشت کر رہے ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔