- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے پولیس وردی پہن لی
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
- قومی اسمبلی کمیٹیاں؛ حکومت اور اپوزیشن میں پاور شیئرنگ کا فریم ورک تیار
- ٹرین میں تاریں کاٹ کر تانبہ چوری کرنے والا شخص پکڑا گیا
- غزہ کے اسپتالوں میں اجتماعی قبریں، امریکا نے اسرائیل سے جواب طلب کرلیا
- وزارتِ صنعت و پیداوار نے یوریا کھاد درآمد کرنے کی سفارش کردی
- ٹی20 ورلڈکپ؛ 8 بار کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ یوسین بولٹ سفیر نامزد
- کہوٹہ؛ بس میں ڈکیتی کے دوران ڈاکو کی فائرنگ سے سرکاری اہلکار جاں بحق
- نوجوان نسل قوم کا سرمایہ
- اسلام آباد میں روٹی کی قیمت میں کمی کا نوٹیفکیشن معطل
- کیا رضوان آئرلینڈ کیخلاف سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہوں گے؟ بابر نے بتادیا
- ویمنز کوالیفائر؛ آئی سی سی نے ثنامیر کو ’’برانڈ ایمبیسڈر‘‘ مقرر کردیا
- پی او بی ٹرسٹ عالمی سطح پر ساڑھے 3لاکھ افراد کی بینائی ضائع ہونے سے بچا چکا ہے
- ایف بی آر نے ایک آئی ٹی کمپنی کی ٹیکس ہیرا پھیری کا سراغ لگا لیا
- سیاسی نظریات کی نشان دہی کرنے والا اے آئی الگوردم
- خاتون ڈاکٹرز سے علاج کرانے والی خواتین میں موت کا خطرہ کم ہوتا ہے، تحقیق
- برطانیہ میں ایک فلیٹ اپنے انوکھے ڈیزائن کی وجہ سے وائرل
- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
کنٹرول لائن اور ورکنگ باؤنڈری پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ جاری، 4 شہری شہید،3 زخمی، مال مویشیوں کو بھی نقصان
اسلام آباد: بھارتی افواج کی جانب سے عید الاضحیٰ کے موقع پر بھی سرحدی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں ورکنگ باؤنڈری پر بلااشتعال فائرنگ اور گولہ باری سے 4 پاکستانی شہری شہید اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ بھارتی جارحیت سے مال مویشیوں کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی سکیورٹی فورسز کی جانب سے تازہ کارروائی میں سیالکوٹ کی ورکنگ باؤنڈری پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی جس میں چاروہ، باجرہ گڑھی اور ہرپال سیکٹر پر فائرنگ سے 3 شہری زخمی ہوگئے جبکہ فائرنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 13 مویشی ہلاک اور 40 گاؤں سمیت 10 مکان بھی تباہ ہوگئے۔ بھارتی جارحیت پر چناب رینجرز کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس پر بھارتی توپیں خاموش ہوگئیں۔
اس سے قبل بھارتی فوج نے سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری اور لائن آف کنٹرول میں نکیال، کریلا، کوٹ کٹیرا، گرم چشمہ اور جندروٹ سیکٹرز میں شدید فائرنگ اور گولہ باری کی، جس کے نتیجےمیں سلیمہ بی بی ، 65 سالہ عبد الرزاق، 10 سالہ عدیل احمد اور 4 سالہ حماد احمد شہید جبکہ محمداسحاق، محمدرحیم اور کاشف زخمی ہوگئے۔ بھارتی جارحیت پر ورکنگ باؤنڈری پر پنجاب رینجرز اور لائن آف کنٹرول پر پاک فوج نے بھرپور جواب دیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ 6 روز سے بھارت کی جانب سے جنگ بندی کی مسلسل خلاف ورزی کی جارہی ہے جس پر پاکستان نے سفارتی چینل کے ذریعے بھارتی جارحیت کی مذمت کرتے ہوئے احتجاج بھی ریکارڈ کرایا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔