ایم کیوایم نے الطاف حسین سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا نوٹس لےلیا

ویب ڈیسک  پير 6 اکتوبر 2014
رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول  کےبیان کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا،ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں بلاول کےبیان کی روشنی میں لائحہ عمل طے کیاجائے گا،ایم کیو ایم۔ فوٹو: فائل

کراچی: متحدہ قومی موومنٹ نے بلاول بھٹو زرداری کی جانب سے الطاف حسین سے متعلق بیان کا نوٹس لیتے ہوئے رابطہ کمیٹی  پاکستان اورلندن کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔

متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق الطاف حسین سے متعلق بلاول بھٹو زرداری کے بیان کا سنجیدگی سے نوٹس لے لیا گیا ہے، بیان کے بعد ایم کیو ایم کی پاکستان اورلندن رابطہ کمیٹی کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔ جس میں بلاول کے  بیان کی روشنی میں آئندہ کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے پیپلز پارٹی کے جیالوں سے خطاب کے دوران ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔