کراچی؛ لیاری سمیت مختلف علاقوں میں فائرنگ، بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی

ویب ڈیسک  پير 6 اکتوبر 2014
اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں ہی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، 
فوٹو: رائٹرز/فائل

اورنگی ٹاؤن فقیر کالونی میں ہی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا، فوٹو: رائٹرز/فائل

کراچی: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 بچوں اور خاتون سمیت 9 افراد زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک ملزم کو بھی گرفتار کرلیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے لیاری میں ایک بار پھر حالات کشیدہ ہوگئے جہاں شاہ بیگ لائن میں دو گروپوں کے درمیان مسلح تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد فائرنگ سے زخمی ہوگئے جبکہ علاقے میں شدید فائرنگ سے خوف و ہراس پھیل گیا۔

اورنگی ٹاؤن کے علاقے فقیر کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوگئے جبکہ  فقیر کالونی میں ہی پولیس نے مقابلے کے بعد ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔ پولیس کےمطابق ملزم سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 بچوں سمیت 4 راہ گیر زخمی ہوگئے جنہیں فوری طبی امداد کے لیے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔