- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گذشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
- ایل ڈی اے نے 25 ہاﺅسنگ سوسائٹیوں کے پرمٹ اور مجوزہ لے آﺅٹ پلان منسوخ کردیے
- امریکا نے اقوام متحدہ میں فلسطین کی مستقل رکنیت کی قرارداد ویٹو کردی
- وزیراعظم کا اسمگلنگ کے خاتمے کے لیے ملک گیر مہم تیز کرنے کا حکم
شمالی وزیرستان میں 2 ڈرون حملوں میں 8 افراد ہلاک، متعدد زخمی
دتہ خیل: شمالی وزیرستان میں 2 مختلف امریکی ڈرون حملوں میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل دتہ خیل کے علاقے کنڈغر میں ایک گاڑی اور گھر پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جب کہ 5 زخمی ہوگئے، حملے کے بعد بھی ڈرون طیارے کی علاقے میں پروازجاری رہی جس کی وجہ سے لوگ خوف و ہراس میں مبتلا رہے۔ کنڈغر میں حملے کو زیادہ وقت نہیں گزرا تھا کہ شام کے وقت تحصیل دتہ خیل کے علاقے کونسٹر میں امریکی جاسوس طیارے نے ایک گھر پر مزید 2 میزائل داغ دیئے جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔
دوسری جانب تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان نے امریکی جاسوس طیارے کے حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈرون حملے پاکستان کی خودمختاری پر کئے گئے جب کہ حکومت ملک کی خودمختاری کا تحفظ کرنے میں ناکام ہوچکی ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے مسلمانوں کا قتل عام انتہائی شرمناک عمل ہے اورڈرون حملے نہ صرف عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہیں بلکہ پوری دنیا میں ان حملوں کے خلاف نفرت پائی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ کنڈغر کے بعد کونسٹر میں ہونے والا حملہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ 36 گھنٹوں کے دوران امریکی ڈرون طیارے کی چوتھی کارروائی ہے، اس سے قبل دونوں حملے شوال میں کئے گئے جس میں 13 افراد ہلاک ہوئے تھے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔