پاکستان سمیت دنیا بھر میں "خونی چاند گرہن"

ویب ڈیسک  منگل 7 اکتوبر 2014
خونی چاند گرہن کو عام طور پر ’ہنٹرز مون ‘ کہا جاتا ہے،ماہرین فوٹو فائل

خونی چاند گرہن کو عام طور پر ’ہنٹرز مون ‘ کہا جاتا ہے،ماہرین فوٹو فائل

نیو یارک: پاکستان سمیت امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور یورپ بھر میں خونی چاند گرہن آج دیکھا جاسکے گا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ایسے چاند گرہن کو عام طور پر ’ہنٹرز مون ‘ کہا جاتا ہے اور اسے دنیا بھر میں دیکھا جاسکتا ہے۔ اس دوران چاند کا رنگ نارنجی سے کھتئی اور پھر سرخ ہوجاتا ہے، اس طرح کے رنگ والے چاند گرہن کو خونی چاند بھی کہا جاتا ہے۔ ماہرین فلکیات کے مطابق امریکا، کینیڈا، جاپان، چین، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور یورپ کےکئی ممالک میں  مکمل چاند گرہن دیکھا جاسکے گا جب کہ پاکستان سمیت جنوبی ایشیا کے کئی ممالک میں جزوی چاند گرہن ہوگا۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ چاند گرہن کے دورران شہاب ثاقب کی بارش بھی دیکھنے کو ملے گی جسے سائنسی زبان میں ’ڈرکونڈ‘ کہا جاتا ہے۔ چاند گرہن کےساتھ یہ منظر انتہائی دلکش اور خوبصورت دکھائی دیتا ہے جبکہ چاند گرہن کی خصوصیت یہ ہے کہ اسے دیکھنے کے لئے کسی دوربین یا خصوصی چشموں کی ضرورت نہیں پڑتی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔