- بینظیر کی شہادت پر بھی الیکشن ملتوی ہوئے تھے، گورنر کے پی
- الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت سیلاب متاثرین سمیت مستحقین میں ونٹرپیکیج تقسیم
- ملک بھر میں قائم حراستی مراکز کی فہرست طلب
- پی ٹی آئی کے سابق رکن اسمبلی پر دہشت گردی کامقدمہ درج
- پاکستان کیخلاف مقبوضہ کشمیر میں بھارت کا ایک اور منصوبہ ناکام
- افتخار چوہدری کے اعتراض پرعمران خان کیخلاف ہرجانہ کیس کا بینچ تبدیل
- حازم بنگوار، فیشن اور منافقانہ معاشرتی رویہ
- پاکستان کو طالبان کے خطرے کیخلاف دفاع کا حق حاصل ہے، امریکا
- برطانیہ میں خاتون کو آن لائن ہراساں کرنے والا ملزم اسلام آباد سے گرفتار
- پی ایس ایل ٹکٹس کی فروخت شروع
- اپنے باغ کا خوبصورت پھول شاہین کے نکاح میں دیدیا، دونوں کو مبارکباد، شاہد آفریدی
- پی ٹی آئی کا حکومت کی دعوت پر آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت پر غور
- شیخ رشید کا اسلام آباد سے کراچی منتقلی روکنے کیلیے عدالت سے رجوع
- امریکا میں چینی غبارے کی پرواز، وزیر خارجہ کا دورہ چین ملتوی
- گستاخانہ مواد نہ ہٹانے پر وکی پیڈیا پاکستان میں بلاک
- کراچی؛ خاتون کے ساتھ اوباش نوجوانوں کی سرعام بدتمیزی، حملے کی کوشش
- کراچی میں 2 ماہ میں سرکاری تیل چوری کی تیسری لائن پکڑی گئی
- چین کی نیوکلئیر انرجی کے شعبے میں سرمایہ کاری میں دلچسپی
- پیٹرول مزید 30 روپے لیٹر مہنگا ہونے کا امکان
- اعظم خان یو اے ای کے گولڈن ویزا ہولڈر بن گئے
بھارتی جارحیت کے باوجود پاکستان انتہائی صبرو تحمل اور ذمہ داری سے کام لے رہا ہے، مشیرخارجہ

بھارت فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرے۔،سرتاج عزیز. فوٹو:فائل
اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے قومی سلامتی اور امور خارجہ سرتاج عزیز نے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر بھارتی فوج جانب سے حالیہ دنوں میں جنگ بندی کی بڑھتی ہوئی خلاف ورزیوں پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت فوری طور پر جنگ بندی کے معاہدے پر عمل درآمد کرے۔
سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی فوج پچھلے 7 روز سے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر فائرنگ اور گولہ باری کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے عید الاضحیٰ کے تقدس کو پامال کرتے ہوئے پہلے روز 4 جب کہ دوسرے روز ایک بے گناہ پاکستانی شہری کو شہید کیا لیکن اس کے باوجود پاکستان انتہائی صبرو تحمل اور ذمہ داری سے کام لے رہا ہے۔
سرتاج عزیز نے بھارتی فوج کی جانب سے سیالکوٹ میں چارواہ، بجوات، چپراڑ اور دیگر سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ اور گولہ باری پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پاکستان نے بھارتی حکومت کی جانب سے اپنے فوجیوں کو نہ روکنے پر سفارتی سطح پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا ہے۔ انہوں نے بھارتی حکومت پر زور دیا کہ وہ فوری طور پر جنگ بندی پر عمل کرے اور خطے میں امن و امان کو بحال کرنے میں مدد کرے۔
مشیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ کئی بار ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطے اور سیکٹر کمانڈروں کے درمیان ملاقاتوں جیسے چینلز کو استعمال کرنے پر زور دیا لیکن بد قسمتی سے کنٹرول لائن اور بین الاقوامی سرحد پر امن کی بحالی کے لئے ہماری ان کوششوں کے جواب میں بھارت کی طرف سے کوئی تعاون نہیں کیا گیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت میں اقوام متحدہ کے فوجی مبصر گروپ کو بھی امن و امان یقینی بنانے کیلئے جنگ بندی کی نگرانی میں اپنا ضروری کردار ادا کرنا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔