اپنوں کو نوازنا (ن) لیگ کا نہیں پیپلز پارٹی کا پرانا وطیرہ رہا ہے، زعیم قادری

ویب ڈیسک  منگل 7 اکتوبر 2014
پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین میں بلاتفریق امدادی رقوم تقسیم کیں، زعیم قادری۔ فوٹو: فائل

پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین میں بلاتفریق امدادی رقوم تقسیم کیں، زعیم قادری۔ فوٹو: فائل

لاہور: پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما زعیم قادری کا کہنا ہے کہ سیاسی مخالفین بیان بازی کے ذریعے سیلاب سے متاثرہ افراد  کے زخموں پر نمک نہ چھڑکیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق زعیم قادری کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت نے سیلاب متاثرین میں بلاتفریق امدادی رقوم تقسیم کیں جب کہ اپنوں کو نوازنا پاکستان پیپلز پارٹی کا پرانا طریقہ کارہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین سیلاب متاثرین کے مسئلے پر سیاست چمکانے کے بجائے عملی طور پر ان کی مدد کریں۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما فردوس عاشق اعوان کی جانب سے سیلاب متاثرین کے حوالے سے پنجاب حکومت کو تنقید کا نشانہ بنائے جانے پر زعیم قادری کا کہنا تھا کہ فردوس عاشق اعوان نے 2013 کے عام انتخابات میں عبرتناک شکست سے کوئی سبق نہیں سیکھا، انہیں عوام کی جانب سے مسترد کیے جانے کے بعد سوچ سمجھ کر بات کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔