- پولیس سرپرستی میں اسمگلنگ کی کوشش؛ سندھ کے سابق وزیر کی گاڑی سے اسلحہ برآمد
- ساحل پر گم ہوجانے والی ہیرے کی انگوٹھی معجزانہ طور پر مل گئی
- آئی ایم ایف بورڈ کا شیڈول جاری، پاکستان کا اقتصادی جائزہ شامل نہیں
- رشتہ سے انکار پر تیزاب پھینک کر قتل کرنے کے ملزم کو عمر قید کی سزا
- کراچی؛ دو بچے تالاب میں ڈوب کر جاں بحق
- ججوں کے خط کا معاملہ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے تمام ججوں سے تجاویز طلب کرلیں
- خیبرپختونخوا میں بارشوں سے 36 افراد جاں بحق، 46 زخمی ہوئے، پی ڈی ایم اے
- انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں تنزلی، اوپن مارکیٹ میں معمولی اضافہ
- سونے کے نرخ بڑھنے کا سلسلہ جاری، بدستور بلند ترین سطح پر
- گداگروں کے گروپوں کے درمیان حد بندی کا تنازع؛ بھیکاری عدالت پہنچ گئے
- سائنس دانوں کی سائبورگ کاکروچ کی آزمائش
- ٹائپ 2 ذیا بیطس مختلف قسم کے سرطان کے ساتھ جینیاتی تعلق رکھتی ہے، تحقیق
- وزیراعظم کا اماراتی صدر سے رابطہ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے مشترکہ اقدامات پر زور
- پارلیمنٹ کی مسجد سے جوتے چوری کا معاملہ؛ اسپیکر قومی اسمبلی نے نوٹس لے لیا
- گزشتہ ہفتے 22 اشیا کی قیمتیں بڑھ گئیں، ادارہ شماریات
- محکمہ موسمیات کی کراچی میں اگلے تین روز موسم گرم و مرطوب رہنے کی پیش گوئی
- بھارت؛ انسٹاگرام ریل بنانے کی خطرناک کوشش نے 21 سالہ نوجوان کی جان لے لی
- قطر کے ایئرپورٹ نے ایک بار پھر دنیا کے بہترین ایئرپورٹ کا ایوارڈ جیت لیا
- اسرائیلی بمباری میں 6 ہزار ماؤں سمیت 10 ہزار خواتین ہلاک ہوچکی ہیں، اقوام متحدہ
- 14 دن کے اندر کے پی اسمبلی اجلاس بلانے اور نومنتخب ممبران سے حلف لینے کا حکم
دنیا کے اکثر ممالک میں لوگوں نے چاند کو سرخ ہوتے دیکھا
نیویارک: سال میں دوسری مرتبہ ہونے والے چاند گرہن نے دنیا بھر کی توجہ کو اپنی جانب مبذول کرالی کیونکہ چاندنی بکھیرنے والا چاند گرہن کے باعث خونی رنگ میں تبدیل ہوگیا اور اس منظر کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے اپنے کیمروں میں محفوظ کرلیا۔
آسٹریلیا، مشرقی و جنوبی امریکا ،مشرقی ایشیا اور پاکستان سمیت دنیا کے اکثر ممالک میں چاند گرہن ہوا جو واضح طور پر دیکھا گیا اور اس دوران چاند پر خونی رنگ چڑھ آیا جس سے چاند کا رنگ روپ ہی تبدیل ہوتا دکھائی دیا جبکہ اس نظارے کو پاکستان سمیت دنیا بھر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں دیکھا اور اپنے کیمروں میں محفوظ کیا، لاکھوں لوگ اس منظر کو دیکھنے کے لیے نکلے اور خاص طور پر ساحل سمندر کا بھی رخ کیا تاکہ اس نظارے کو مزید خوبصورت دیکھا جائے ۔ چاند گرہن کے دوران زمین گردش کرتی ہوئی سورج اور چاند کے درمیان آگئی اور مکمل طور پر چاند کو گھیر لیا جس کی بدولت چاند کی چاندنی کچھ گھنٹوں کے لیے غائب ہوگئی اور اس پر سرخی مائل رنگ چڑھ گیا جس کے باعث اس چاند گرہن کو خونی چاند کا نام دیا گیا۔
ہانگ کانگ میں چاند گرہن کے مناظر کو دیکھنے کے لیے اسپیس میوزیم میں ہاربر سائیڈ پر لوگوں کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھےجبکہ ٹوکیو میں یوگا کے ماہرین نے اس موقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خونی چاند گرہن کے دوران یوگا کی مشقیں کیں جبکہ آسٹریلوی خلاباز جیف سیمز نے چاند گرہن کا مشاہدہ نیو ساوتھ ویلز میں بلیو ماونٹین سے کیا، ان کا کہنا تھا کہ ایک طرف چاند گرہن کی وجہ سے تاریکی چھاگئی تو دوسری طرف ستارے چمکتے دکھائی دے رہے تھے یہ منظر بڑا زبردست اور یاد رہنے والا تھا۔
دووسری جانب پاکستان کے بعض علاقوں میں بھی جزوی چاند گرہن دیکھا گیا جہاں لاہور اور فیصل آباد میں واضح طور پر چاند گرہن نظر دیکھا اور میڈیا نے بھی چاند گرہن کے مناظر براہ راست نشر کیے جبکہ لوگوں کی بڑی تعداد بھی اس منظر کے نطارے کرتی رہی۔
واضح رہے کہ رواں سال کا یہ دوسرا چاند گرہن تھا جبکہ پہلا چاند گرہن 15 اپریل کودیکھا گیا اور آئندہ چاند گرہن 4 اپریل 2015 کو ہونے کا امکان ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔