- شمالی کوریا نے نیا بین البراعظمی بیلسٹک میزائل پیش کر دیا
- ڈالر کی قیمت میں بڑی کمی کے ساتھ کاروباری دِن کا آغاز
- شیخ رشید ضمانت کیس میں عمران خان کو شامل تفتیش کرنے کی استدعا
- پہلے اوور میں وکٹ لینے کا طریقہ! شاہین سے جانیے، قلندرز نے فوٹو شیئر کردی
- ڈیجیٹل معیشت کی بہتری، پاکستانی اقدامات کی عالمی سطح پر پذیرائی
- یورپی ممالک کیلیے پی آئی اے پروازیں بحال ہونے کے امکانات روشن
- ایل پی جی کی قیمت میں 15روپے فی کلو مزید اضافہ
- ایم ایل ون منصوبہ،ایشیائی ترقیاتی بینک نے تعاون کی پیشکش کردی
- لائیک، شیئر اور فالوورز برائے فروخت
- سندھ ہائیکورٹ، کم سے کم تنخواہ 25 ہزار کے احکامات پر عملدرآمد کرانے کا حکم
- کراچی میں سیکیورٹی کمپنی سے 180جدید ہتھیار اور وردیاں لوٹ لی گئیں
- شہریوں سے لاکھوں روپے بٹورنے والے جعلی پولیس اہلکار گرفتار
- شین وارن کی 20.7 ملین ڈالر کی وصیت سامنے آگئی
- گلیڈی ایٹرز کے غیر ملکی کرکٹرز کی آمد ہفتے کو ہوگی
- ’’میری پرفارمنس اچھی نہیں کیویز کیخلاف سرفراز کو کھلائیں‘‘، محمد رضوان
- 43 استعفوں کی منظوری معطل؛ پی ٹی آئی ارکان پارلیمنٹ ہاؤس پہنچ گئے
- وٹامن ڈی ذیابیطس سے پہلی کیفیت کو مکمل مرض سے روک سکتی ہے
- دنیا کے سب سے بڑے ’کیک لباس‘ کی ویڈیو وائرل
- زمین کی طرح دن اور رات رکھنے والا سیارہ دریافت
- کوٹری میں پشاور سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کو حادثہ
ریاست جنگ کا اعلان کرے ہم بھارت کے خلاف میدان میں ہوں گے، الطاف حسین

ہم نے 98 فیصد غریب طبقے کو حکمرانی دی، الطاف حسین۔ فوٹو: فائل
لندن: متحدہ قومی موومنٹ کے قائد الطاف حسین کا کہنا ہے ہم بھارت سے جنگ نہیں چاہتے تو اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے لیکن بھارت روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے اب ریاست جنگ کا اعلان کرے ہم بھارت کے خلاف میدان میں ہوں گے۔
کراچی میں خدمت خلق فاؤنڈیشن کی تقریب سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے الطاف حسین نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کیا چاہتے ہیں، جنگ اچھی چیز نہیں ہے اگر اختلافات ہیں تو اسے بیٹھ کر حل کیا جائے کیونکہ ہم جنگ نہیں چاہتے تو اسے پاکستان کی کمزوری نہ سمجھا جائے لیکن بھارت روز لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کررہا ہے جس کے بعد اب ریاست جنگ کا اعلان کرے ہم بھارت کے خلاف میدان میں ہوں گے۔
الطاف حسین نے کہا کہ پاکستان میں سب اچھا کہنے والوں نے قوم کو گمراہ کرکے رکھ دیا ہے اور تعصب سے پاکستان کو دولخت کردیا ، ذوالفقار بھٹو نے صرف سندھ میں ہی کوٹا سسٹم کیوں لگایا جبکہ لسانی بنیاد پر ایوب خان مہاجروں کو سمندر میں نہیں پھینک سکے تاہم اب ملک بچانے اور ترقی کے لیے انتظامی یونٹس کا قیام لازم ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کے خلاف اسٹیبلشمنٹ، سیاسی و مذہبی جماعتوں نے متعدد مرتبہ ہتھکنڈے اپنائے کیونکہ کچھ عناصر چاہتے ہیں کہ ایم کیوایم ختم یا اس کے ٹکڑے ٹکڑے ہوجائیں اور اس کے لیے ایک تماشہ بنادیا گیا ہے کہ ایم کیوایم کے اندر کئی گروپ پیدا ہوگئے ہیں۔
قائد ایم کیوایم کا کہنا تھا کہ حق آنے اور باطل مٹنے کے لیے ہے، ہم نے 98 فیصد غریب طبقے کو حکمرانی دی، کسی نے غریبوں کو اسمبلی میں جاگیرداروں اور وڈیروں کے برابر میں نہیں بٹھایا لیکن ہم نے پیاز بیچنے والے اور موٹر مکینک کو وڈیروں کے برابر میں بٹھایا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملک میں عدلیہ شفاف ہونی چاہئے لیکن ہمارے ہاں ماتحت عدلیہ بالکل بھی شفاف نہیں اور جس ملک میں احتساب نہ ہو وہاں کسی کو برابری کے حقوق، انصاف اور یکساں عزت نہیں مل سکتی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔