کنگ خان کو برطانیہ میں ’گلوبل ڈائی ورسٹی ایوارڈ‘ سے نوازا گیا

شاہ رخ خان فرانس کے سب سے بڑے سویلین ایوارڈ کے ساتھ مراکش کا سب سے بڑا آنر ایوار بھی حاصل کرچکے ہیں


ویب ڈیسک October 08, 2014
اس ایوارڈ نے میرے اندرمعاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کا جذبہ بیدار کیا ہے،شاہ رخ خان ۔ فوٹو بی بی سی

بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کی ان کی فلمی دنیا کےلیے خدمات کو عالمی سطح پر بھی سراہا جار ہا ہے اور فرانس کے بعد انہیں برطانیہ میں بھی ایوارڈ سے نوازا گیا۔

بھارتی اور پاکستانی فلم بینوں کے دلوں پر راج کرنے والے شاہ رخ خان کی شہرت اب یورپی دنیا میں بھی پہنچ چکی ہے۔ پہلے انہیں فرانس میں فرنچ ایوارڈ دیا گیا اور اب انہیں برطانیہ میں 'گلوبل ڈائی ورسٹی ایوارڈ' سے نوازا گیا ہے، رینبو فاونڈیشن کی جانب سے انہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس ،وقع پر شاہ رخ کا کہنا تھا کہ یہ ایوارڈ ان کے لیے بڑے عزت اور وقار کی بات ہے، آج کا دن ان کے لیے خصوصی دن ہے اور وہ اس ایوارڈ کو وصول کرتے ہوئے بہت خوشی محسوس کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس ایوارڈ نے ان کے اندرمعاشرے کے پسے ہوئے طبقے کی خدمت کا جذبہ بیدار کیا ہے جب کہ رینبو فاوڈیشن کےبانی ہون کیتھ واز نے شاہ رخ خان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلمی دنیا میں اس زمین پر شاہ رخ خان سب سے زیادہ مشہور اداکار ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان عالمی سطح پر فرانس کا سب سے بڑا سویلین ایوارڈ''چیولیئیرڈی لا لیجن'' اور مراکش کا سب سے بڑا آنر ایوارڈ ''الکافا الفکری'' بھی حاصل کرچکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں