پاکستانی مسلمان بھائیوں کو عید قربان مبارک ہو رضا مراد

ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں اورگولیوں کی جگہ پیارمحبت تقسیم کیا جائے، اداکار


Qaiser Iftikhar October 09, 2014
ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں اورگولیوں کی جگہ پیارمحبت تقسیم کیا جائے، اداکار فوٹو: فائل

بھارتی فلموں کے معروف اداکار رضامراد نے کہا ہے کہ پاکستان میں بسنے والے تمام مسلمانوں کو عیدقربان مبارک ہو' ہمیں عیدالاضحیٰ کے فلسفے کوسمجھتے ہوئے اپنی زندگی کوبہتربنانا چاہیے۔

جہاں تک بات پاکستان اوربھارت کے تعلقات کی ہے توگولیوں کے بجائے اگر خوشیوں کی آتشبازی کی جائے تودونوں ملکوں کے لوگ خوش وخرم زندگی بسرکرسکتے ہیں۔ ان خیالات کااظہار رضامراد نے گزشتہ روز ''ایکسپریس'' سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہا کہ رواں ماہ بھارت میں بسنے والے مسلمان عیدالاضحیٰ منا رہے ہیں اوراس کے ساتھ ساتھ ہندووں کا مذہبی تہواردیوالی بھی اسی ماہ میں ہے اس لیے میں چاہتا ہوں کہ تعلقات اتنے اچھے ہوجائیں کہ ہم لوگ مل کردونوں تہوارمناسکیں۔

ہم ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوں اورگولیوں کی جگہ پیارمحبت تقسیم کیا جائے۔ انھوں نے کہا کہ میں دومرتبہ پاکستان آچکا ہوں ، اس لیے میں پاکستان سے ملنے والی محبت کو کبھی نہیں بھلاسکتا۔ جس طرح سے ہمیں وہاں خوش آمدید کہا گیااورپھر مہمان نوازی کی گئی ، یہ سب وہ لمحات ہیں جن کوکبھی نہیں بھلایاجاسکتا۔ میں یہ بات بخوبی جانتا ہوں کہ پاکستانی امن پسند ہیں اوروہ اس خطے میں امن چاہتے ہیں۔ اس کے لیے مجھے امید ہے کہ دونوں ملکوں کے فنکار تواپنا کرداربہترانداز سے ادا کررہے ہیں لیکن اب سیاستدانوں کو بھی اس حوالے سے مثبت پیش رفت کرنی چاہیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں