بھارتی جارحیت: حکومت کی گردواروں اور مندروں کی سیکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت

خالد رشید  جمعرات 9 اکتوبر 2014
گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا ری ہے. فوٹو: فائل

گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا ری ہے. فوٹو: فائل

لاہور: وزارت داخلہ پاکستان نے کنٹرول لائن اور ورکنگ بائونڈری پر بھارتی جارحیت کے بعد ملک میں سکھوں اور ہندوؤں کے مذہبی مقامات پر دہشت گردی کے خطرے کے پیش نظر صوبوں کو ان مقامات کی سیکیورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

اس حوالے سے وزارت داخلہ کے حکم پر محکمہ داخلہ پنجاب کے انٹرنل سیکیورٹی ونگ نے آئی جی پولیس، کمشنر لاہور، گوجرانوالہ اور راولپنڈی ، سی سی پی او لاہور کو خصوصی مراسلہ جاری کر دیا ہے جس میں بتایا گیا ہے بھارت کی طرف سے کنٹرول لائن اور ورکنگ باونڈری پر مسلسل بلا اشتعال فائرنگ سے عوام میں اضطراب پایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کی جا ری ہے جس کے نتیجے میں اب تک متعدد افراد شہید اور درجنوں زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گولہ باری کے باعث 70 ہزار سے زاہد افراد متاثر جب کہ 20 ہزار افراد محفوظ مقامات پر نقل مکانی کر چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔