نئے نیول چیف ایڈمرل ذکا اﷲ نے بحریہ کی کمان سنبھال لی

بحریہ کی ترقی،میرٹ ترجیح ہوگی،اعتماد کرنے پرحکومت کامشکورہوں،ایڈمرل ذکا


APP October 09, 2014
بحریہ کی ترقی،میرٹ ترجیح ہوگی،اعتماد کرنے پرحکومت کامشکورہوں،ایڈمرل ذکا فوٹو: فائل

LONDON: ایڈمرل محمدذکا اﷲ نے نیول ہیڈکوارٹرز میں پروقار تقریب میں پاک بحریہ کے20ویں سربراہ کی حیثیت سے ذمے داریاں سنبھال لیں۔ تقریب سے خطاب میں ایڈمرل محمدذکا اﷲ نے کہاکہ وہ پاک بحریہ کی آپریشنل صلاحیتوں میں مزیداضافہ کریں گے۔

پاکستان نیوی ہرطرح کے چیلنجوں پرقابوپانے کی صلاحیت رکھتی ہے، سمندری دفاع قومی سلامتی اورملکی خوشحالی کے لیے ضروری ہے، پاک بحریہ کے تمام شعبوںکی ترقی اورمیرٹ اولین ترجیح ہوگی۔ انھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسیوں پرعملدرآمدکرکے پاک بحریہ علاقائی اورقومی سطح پراپناکردارجاری رکھے گی، وہ اپنی ذمے داریاں بھرپور صلاحیتوں سے اداکریں گے۔انھوں نے نیول چیف مقرر کیے جانے پرصدرسے اظہارتشکرکیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں