پی آئی اے کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اکتوبر 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

کراچی: قومی انٹرنیشنل ایئرلائن کی پہلی حج پرواز 300 سے زائد حاجیوں کو لے کر وطن واپس پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی آئی اے کی پہلی حج پرواز پی کے 3002،  تین سو سے زائد حاجیوں کو لے کر کراچی پہنچ گئی ہے۔ پہلی حج پرواز کو صبح 5 بجے ایئرپورٹ پہنچنا تھا لیکن پرواز ساڑھے 3 گھنٹے کی تاخیر کے بعد ساڑھے 8 بجے کراچی پہنچی جس پر حاجیوں کے استقبال کے لئے آنے والوں نے پی آئی اے کی انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ رواں برس دنیا بھر سے تقریباً 25 لاکھ افراد نے حج کی سعادت حاصل کی ہے جب کہ پاکستان سے بھی ایک لاکھ 43 ہزار حاجیوں نے حج ادا کیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔