انڈونیشیا میں باراتیوں کی کشتی سمندرمیں ڈوب گئی، 19 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اکتوبر 2014
کشتی میں 49 افراد سوار تھے جس میں سے 8 کوبچالیا گیا،غیرملکی خبرایجنسی، فائل فوٹو

کشتی میں 49 افراد سوار تھے جس میں سے 8 کوبچالیا گیا،غیرملکی خبرایجنسی، فائل فوٹو

جکارتہ: انڈونیشیا کے جزیرے بالی میں باراتیوں کو لےجانے والی کشتی سمندر میں ڈوبنے کے نتیجے میں  19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ دلہا سمیت 22افراد اب بھی لاپتہ ہیں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق انڈونیشیا کے جزیرہ بالی میں باراتیوں کو لے جانے والی کشتی سمندر میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں 3 بچوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوگئے جب کہ کشتی میں 49 افراد سوار تھے جن میں سے 8 افراد کو بچالیا گیا جبکہ 22 اب بھی لاپتہ ہیں جن میں میں دلہا بھی شامل ہے،حکام کے مطابق واقعہ انجن خراب ہونے کے باعث یہ  پیش آیا۔

انڈونیشیا نیشنل ڈیزاسٹر کے ترجمان کے مطابق لاپتہ افراد کی تلاش کا کام خراب موسم کی وجہ سے روک دیا گیا ہے تاہم موسم معمول پر آتے ہی لاپتہ افراد کی تلاش کا کام دوبارہ شروع کردیا جائےگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔