حافظ آباد میں سسرالیوں نے بہو کو ہتھوڑے مار کر قتل کر ڈالا

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اکتوبر 2014
ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، پولیس۔ فوٹو: فائل

حافظ آباد: پیر کمال کے علاقے میں سسرالیوں نے بیٹے کے قتل کے شبے میں اپنی بہو کو ہتھوڑوں کے وار سے قتل کر دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حافظ آباد کے نواحی علاقے پیر کمال میں ناصر حسین نامی شخص کو اس کے بیٹے نے قتل کر دیا تھا جس پر مقتول کے اہل خانہ شدید غصے میں تھے اور انہیں شبہ تھا کہ ناصر کی بیوی نے اپنے بیٹے کے ذریعے اپنے شوہر کو قتل کروایا تھا جس پر سسرالی شدید غصے میں تھے اور انہوں نے ہتھوڑے کے پے درپے وار کرکے ناصر کی بیوی کو بھی قتل کر دیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ناصر کی بیوی کے قتل کا مقدمہ اس کے ساس سسر سمیت 4 افراد کے خلاف درج کر لیا گیا ہے جب کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔