خواہش ہے کہ مزید پاکستانی اداکار بالی ووڈ میں آکر کام کریں علی ظفر

فواد خان نے بہت خوبصورتی سے بالی ووڈ میں اپنی جگہ بنائی ہے، پاکستانی اداکار


ویب ڈیسک October 09, 2014
فواد خان سے بہت اچھی دوستی ہے اور اس سے کوئی مقابلہ نہیں، علی ظفر۔ فوٹو: فائل

پاکستان کے ماڈل سنگر اور اداکار علی ظفر کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے کہ مزید پاکستانی بالی ووڈ میں آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے سپر اسٹارز کو ایک دوسرے کو سمجھنے کا بہتر موقع مل سکے۔

اپنےایک انٹرویو میں علی ظفر کا کہنا تھا کہ پاکستانی اداکار فواد خان ان کے بہت اچھے دوست ہیں اور فواد سے انکا کوئی مقابلہ نہیں ہے، فواد خان نے بہت خوبصورتی سے بھارت کی فلم انڈسٹری میں اپنی جگہ بنائی ہے لیکن چاہتا ہوں کہ مزید پاکستانی اداکار بھارت آکر کام کریں تاکہ دونوں ممالک کے اداکار ایک ساتھ اپنے فن کا مظاہرہ کر سکیں اور ایک دوسرے کو سمجھ سکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں