بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اکتوبر 2014
گزشتہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت میں اب تک 12 پاکستانی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

گزشتہ کئی روز سے جاری بھارتی جارحیت میں اب تک 12 پاکستانی شہید جبکہ 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ فوٹو: فائل

اسلام آباد: بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق بھارتی جارحیت کے خلاف قومی اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرادی گئی ہے، تحریک التوا پاکستان پیپلز پارٹی نے جمع کرائی جس میں بھارتی جارحیت کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ کئی روز سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری بھارتی جارحیت سے اب تک 12 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔ اس کے علاوہ بھارتی گولہ باری سے اب تک 70 ہزار سے زائد افراد متاثر ہو چکے ہیں جب کہ 20 ہزار سے زائد لوگ اپنے گھر بار چھوڑ کر محفوظ مقامات پر منتقل ہو چکے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔