- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
- سپریم کورٹ نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کو بحال کر دیا
- مرغی کی قیمت میں کمی کیلیے اقدامات کر رہے ہیں، وزیر خوراک پنجاب
- عوام کو کچھ نہیں مل رہا، سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ چیف جسٹس
- وزیراعلیٰ بننے کیلئے خود کو ثابت کرنا پڑا، آگ کے دریا سے گزر کر پہنچی ہوں، مریم نواز
- کلین سوئپ شکست؛ ویمنز ٹیم کی سلیکشن کمیٹی میں بڑی تبدیلیاں
آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ کے نتیجے میں پاکستان ہمیشہ کے لیے ایک پر امن ملک بن جائے گا، وزیراعظم
میران شاہ: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ پاک فوج شمالی وزیرستان میں ایک مشکل ترین جنگ لڑرہی ہے اور ہم اس جنگ کو جیت رہے ہیں جس پر یقین ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستان ہمیشہ کے لیے ایک پر امن ملک بن جائے گا۔
وزیراعظم نوازشریف آپریشن ضرب عضب کا جائزہ لینے میران شاہ پہنچے جہاں آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے ان کا استقبال کیا جبکہ وفاقی وزرا چوہدری نثار، عبدالقادر بلوچ اور گورنر خیبرپختونخوا مہتاب عباسی بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ اس موقع پر وزیراعظم کو آپریشن ضرب عضب کی موجودہ صورتحال اور اس میں ہونے والی پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی گئی اور آپریشن میں برآمد ہونے والے اسلحہ کا بھی معائنہ کرایا گیا جس پر وزیراعظم نے آپریشن پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پاک فوج کی کامیابیوں کو سراہا۔
عسکری حکام کی جانب سے وزیراعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ پاک فوج نے آپریشن کے آغاز پر ہی میران شاہ کو دہشت گردوں سے کلیئر کرالیا تھا جس کے بعد میر علی، بویا، دیگان اور دتہ خیل کے علاقے بھی دہشت گردوں سے خالی کرالیے گئے ہیں۔ عسکری حکام کا کہنا تھا کہ آپریشن کی کامیابی میں پاک فضائیہ اور توپ خانے کا اہم کردار رہا جبکہ فوج کے اسپیشل سروسز گروپ نے آپریشن میں نئی تاریخ رقم کی ہے۔
وزیراعظم نے پر اگلے مورچوں پر موجود فوجی جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے حوصلے کو سراہا جبکہ جوانوں سے خطاب میں وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایک انتہائی مشکل جنگ لڑرہی ہے اور یہ جنگ ایک الگ نوعیت کی ہے کیونکہ یہ وہ جنگ نہیں جو قومیں ایک دوسری قوم کے خلاف لڑتی ہیں بلکہ اس جنگ میں ہمیں ایسے دشمن کا سامنا ہے جو چھپ کر وار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاک فوج جس بہادری کے ساتھ یہ جنگ لڑرہی ہے اس پر قوم کی طرف سے انہیں دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں اور اس جنگ میں جتنے جوان و افسران شہید ہوئے وہ ہمارے قومی ہیرو ہیں کیونکہ انہوں نے پاکستان کا مستقبل محفوظ بنانے کے لیے اپنا آج قربان کردیا ہم ان خاندانوں کو بھی مبارکباد اور خراج تحسین پیش کرتے ہیں جن کے بچوں نے اس جنگ میں حصہ لیا۔
وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی قیادت میں یہ پاکستان کی بقاء اور اس کے مستقبل کو محفوظ بنانے کی جنگ ہے جو ایک کامیابی کے ساتھ جاری ہے اور ہم اسے جیت رہے ہیں جس پر یقین ہے کہ اس کے نتیجے میں پاکستان ہمیشہ کے لیے ایک پر امن ملک بن جائے گا جبکہ پوری قوم اس جنگ پر مطمئن اور خوش ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔