یمن کے دارالحکومت میں خودکش دھماکا 42 افراد ہلاک متعدد زخمی

خودکش دھماکہ اس وقت ہوا جب مقامی باغیوں کے حامیوں کی جانب سے حکومت مخالف مظاہرے کی تیاریاں کی جارہی تھیں


ویب ڈیسک October 09, 2014
یمن کے نئے نامزد وزیراعطم نے باغیوں کی مخالفت کے بعد منصب سنبھالنے سے انکار کردیا تھا، فائل؛ رائٹرز

RAHIM YAR KHAN: یمن کے دارلحکومت صنعا میں چیک پوائنٹ پر خودکش حملہ کے نتیجے میں42 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے دارلحکومت صنعا کے وسط میں واقع ایک چیک پوسٹ پر خودکش حملہ کے نتیجے میں کم از کم 42 افراد ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔ مقامی میڈیا کے مطابق مقامی باغیوں کے حامیوں کی جانب سے حکومت کے خلاف مظاہرے کی تیاریاں کی جارہی تھیں کہ اسی دوران حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا جس کے نتجے میں باغیوں سمیت عام افراد بھی ہلاک ہوگئے تاہم حملے کی ذمہ داری اب تک کسی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ باغیوں کی جانب سے یمن کے نئے نامزد وزیراعظم کو شدید مخالفت کا سامنا تھا جس کے بعد انھوں نے وزارت عظمیٰ کا عہدہ قبول کرنے سے انکار کردیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں