- دبئی میں بارشیں؛ قومی کرکٹرز بھی ائیرپورٹ پر محصور ہوکر رہ گئے
- فیض آباد دھرنا: ٹی ایل پی سے معاہدہ پہلے ہوا وزیراعظم خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا، احسن اقبال
- کوئٹہ کراچی شاہراہ پر مسافر بس کو حادثہ، دو افراد جاں بحق اور 21 زخمی
- راولپنڈی؛ نازیبا و فحش حرکات کرکے خاتون کو ہراساں کرنے والا ملزم گرفتار
- حج فلائٹ آپریشن کا آغاز 9 مئی سے ہوگا
- کیویز کیخلاف سیریز سے قبل اعظم خان کو انجری نے گھیر لیا
- بجلی صارفین پرمزید بوجھ ڈالنے کی تیاری،قیمت میں 2 روپے94 پیسے اضافے کی درخواست
- اسرائیل کی رفح پر بمباری میں 5 بچوں سمیت11 افراد شہید؛ متعدد زخمی
- ٹرین سےگرنے والی خاتون کی موت،کانسٹیبل کا ملوث ہونا ثابت نہ ہوسکا، رپورٹ
- 'ایک ساتھ ہمارا پہلا میچ' علی یونس نے اہلیہ کیساتھ تصویر شیئر کردی
- بجلی چوری کارخانہ دار کرتا ہے عام صارف نہیں، پشاور ہائیکورٹ
- عدلیہ میں مداخلت کیخلاف اسلام آباد ہائیکورٹ بار کا سپریم کورٹ سے رجوع
- مہنگائی کے دباؤ میں کمی آئی اور شرح مبادلہ مستحکم ہے، وزیر خزانہ
- پی ٹی آئی کی جلسوں کی درخواست پر ڈی سی لاہور کو فیصلہ کرنے کا حکم
- بابراعظم سوشل میڈیا پر شاہین سے اختلافات کی خبروں پر "حیران"
- پنجاب اسمبلی سے چھلانگ لگاکر ملازم کی خودکشی کی کوشش
- 9 مئی کے ذمے دار آج ملکی مفاد پر حملہ کر رہے ہیں، وزیراطلاعات
- کراچی میں تیز بارش کا امکان ختم، سسٹم پنجاب اور کےپی کیطرف منتقل
- ’’کرکٹرز پر کوئی سختی نہیں کی! ڈریسنگ روم میں سونے سے روکا‘‘
- وزیرداخلہ کا غیرموثر، زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری سمزبند کرنے کا حکم
ملتان میں مسلم لیگ(ن) کے کارکنوں نے شیخ رشید احمد کے ہوٹل کا گھیراؤ کرلیا
ملتان: مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے شیخ رشید کے ہوٹل کا گھیراؤ کرتے ہوئے نہ صرف ان کے خلاف بلکہ تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کے خلاف بھی شدید نعرے بازی کی اوراس مشتعل کارکنوں نے شیخ رشید کے پوسٹرز پر انڈے بھی برسائے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق شیخ رشید نے ملتان پریس کلب میں پریس کانفرنس کرنا تھی لیکن ان کی پریس کانفرنس سے قبل ہی مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے ان کے ہوٹل کے باہر مظاہرہ کیا اور سڑکوں پر لگے ان کے اور عمران خان کے بینر پھاڑ دیئے جب کہ مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں نے ہوٹل کے اندر گھسنے کی کوشش بھی کی تاہم ہوٹل انتظامیہ نے ان کی کوشش ناکام بنا دی۔ (ن) لیگ کے کارکنوں نے اس دوران نہ صرف شیخ رشید کے خلاف شدیدنعرے بازی کی بلکہ ’’گو عمران گو‘‘ کے نعرے بھی لگاتے رہے اوراس دوران سڑکوں کے کنارے آویزاں شیخ رشید کی تصاویر اور نام پر انڈوں کی بارش بھی کی ، پولیس کی بھاری نفری بھی شیخ رشید کے ہوٹل کے باہر موجود تھی لیکن مشتعل کارکنوں کے سامنے بے بس دکھائی دی۔
دوسری جانب پریس کانفرنس کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ سیاسی جھٹکا قریب ہے، گو نوازگو اب قومی نعرہ بن چکا ہے جو نوازشریف کا ہر جگہ پیچھا کرے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کی ٹانگیں کانپ رہی ہیں اور وہ غنڈوں کا سہارا لے رہے ہیں، آج تک مجھ پر کئی حملے کیے گئے جس کا الزام کسی پر نہیں لگایا لیکن اب یہ حملے نوازشریف اور شہبازشریف کراہے ہیں اگر میں مارا گیا تو اس کے ذمہ دار بھی شریف برادران ہی ہوں گے جبکہ چوہدری نثار سے کہتا ہوں کہ یہ آگ پھیل گئی تو مارشل لا کو کوئی نہیں روک سکتا اور اب مجھے بو آرہی ہے کہ مسلم لیگ (ن) کے لوگ ہی ہیں جو ملک میں مارشل لا لگوانا چاہتے ہیں۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو ابھی بچے ہیں انہیں معاف کردیا جائے جبکہ نوازشریف کے خلاف جنگ جاری رہے اور آئندہ سال الیکشن دیوار پر لکھا دیکھ رہا ہوں۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ بکرا داغی اور لنگڑا ہوگیا اور اس کے دانت بھی گر گئے اس لیے قربانی نہیں ہوسکی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔