عمران خان سیاست میں پانی کا بلبلا ہیں اور اس بلبلے کو بنانے والا ہاتھ کوئی اورہے، آصف زرداری

ویب ڈیسک  جمعرات 9 اکتوبر 2014
عالمی قوتیں ابھی پاکستان میں تبدیلی نہیں چاہتیں جبکہ سیاسی قوتوں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کر کام کرنا ہوگا،،
آصف زرداری، فوٹو:فائل

عالمی قوتیں ابھی پاکستان میں تبدیلی نہیں چاہتیں جبکہ سیاسی قوتوں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کر کام کرنا ہوگا،، آصف زرداری، فوٹو:فائل

لاہور: پیپلزپارٹی کے شریک چیرمین اور سابق صدر آصف زرداری  نے کہا ہے کہ تحریک انصاف اور (ن) لیگ کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ عمران خان ملکی سیاست میں ابھی پانی کا بلبلا ہیں اور اس بلبلے کو بنانے والا ہاتھ کوئی اور ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پیپلزپارٹی راولپنڈی ڈویژن کے کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے آصف زرداری نے کہا کہ پارٹی رہنماؤں کی تجاویز نوٹ کررہا ہوں، پیپلزپارٹی کو پنجاب کی بہترین پارٹی بناؤں گا اور وقت آنے پر ثابت کردوں گا کہ پیپلزپارٹی ہی پاکستان کی سب سےبڑٰی جماعت ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا ووٹ بینک کل بھی تھا اور آج بھی ہے، سیاست میں اپنی جگہ کیسے بنانی ہے خوب جانتا ہوں جبکہ پارٹی کارکنوں کے درمیان خلیج کو بتدریج دور کیا جائے گا۔

آصف زرداری نے کہا کہ تحریک انصاف اورمسلم لیگ(ن) کی سوچ ایک جیسی ہے جبکہ عمران خان ملکی سیاست میں ابھی پانی کا بلبلا ہیں اور اس بلبلے کو بنانے والا ہاتھ کوئی اور ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عالمی قوتیں ابھی پاکستان میں تبدیلی نہیں چاہتیں جبکہ سیاسی قوتوں کو اپنے دائرہ کارمیں رہ کر کام کرنا ہوگا، ہم نے نوازشریف کو جمہوری فیصلوں کے لیے سپورٹ کی اورمفاہمت کاراستہ بھی ملکی مفاداورجمہوریت کے لیے ہی اختیار کیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔