سانگھڑ میں کچی شراب پینے سے 3 روز میں 5 افراد ہلاک

نامہ نگار  جمعـء 10 اکتوبر 2014

تازہ ترین خبروں اور تجزیوں کیلئے سبسکرائب کریں

سانگھڑ: ضلع سانگھڑ میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر، 3 روز میں زہریلی شراب پینے سے 5 افراد ہلاک ہونے کی اطلاعات ، پولیس کی پراسرار خاموشی، اطلاعات کے مطابق سانگھڑ ضلع کے تعلقہ سنجھورو، کھپرو، جام نواز علی، شہداد پور، ٹنڈوآدم سمیت سانگھڑ میں کچی شراب کا کاروبار عروج پر ہے۔

پولیس نے رشوت کے عوض پراسرار خاموشی اختیار کررکھی ہے، اطلاعات کے مطابق کچی شراب پینے سے 3 روز میں 5 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں جبکہ کئی بینائی کھو چکے ہیں جن میں رمیش کمار، منظور شر، جھول، اشرف جٹ، محسن پنھور، شاہ نواز شیخ، اشوک ، الطاف شیخ ناصر نوجوان شامل ہیں۔

اطلاعات پر ایکسائز اینڈ ٹیکنیشن آفسر بہاول شاہ کی خصوصی ہدایت پر سانگھڑ کے مختلف شہروں ٹنڈوآدم، کھپرو، سنجھورو میں چھاپے مار کر ملزمان شعیب کلوئی، ثنا اللہ، عبدالستار، سوڈھو بوزدار کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے 240 لیٹر کچی شراب برآمد کرلی، سیاسی و سماجی تنظیم کے رمضان مینگھٹار، جاوید خاصخیلی و دیگر نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کچی شراب کے کاروبار میں ملوث افراد کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔