ہمیں ماضی کے جھروکوں سے باہر نکلنا ہوگا، مہیش بھٹ

عمیر علی انجم  جمعـء 10 اکتوبر 2014
پاک بھارت فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جیسے کام کی مزید ضرورت ہے، مہیش بھٹ  فوٹو: فائل

پاک بھارت فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پر جمع کرنے جیسے کام کی مزید ضرورت ہے، مہیش بھٹ فوٹو: فائل

کراچی: بھارتی فلم ڈائریکٹر مہیش بھٹ نے کہاہے کہ فلم میں نئے آئیڈیاز کو شامل کرنا اور مکمل میسج پہنچانا ہماری اولین ترجیح ہونی چاہیے۔

اب ایک ہی طرح کی کہانی پر مبنی فلمیں نہیں بنائی جا رہیں بلکہ لوگ انڈسٹری میں محنت اور لگن کے ساتھ کام کررہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے نمائندہ ایکسپریس سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں بہت اچھی فلمیں بنی ہیں‘ ہم نے بہت معیاری کام بھی کیاہے اور دیکھا بھی ہے مگر ہمیں ماضی کے جھروکوں سے باہر نکلنا ہوگا ورنہ وقت آگے نکل جائیگا اور ہم پیچھے رہ جائینگے۔

ایک سوال کے جواب میں مہیش بھٹ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور انڈیا کے فنکاروں کو ایک پلیٹ فارم پرجمع کرکے میں نے کچھ پراجیکٹ کرنیکی کوشش کی جسے بھارت اور پاکستان کے عوام نے پسندکیا‘ اسی انداز کے کام مزید کرنے ضرورت ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔