زرمبادلہ کے ذخائر 19 کروڑ کے اضافے سے 13.4 ارب ڈالر ہوگئے

بزنس رپورٹر  جمعـء 10 اکتوبر 2014
ملٹی، بائی لٹرل ودیگر ذرائع سے 48.4 کروڑ ملے، 13.3 کروڑ کی ادائیگیاں کیں، اسٹیٹ بینک  فوٹو: فائل

ملٹی، بائی لٹرل ودیگر ذرائع سے 48.4 کروڑ ملے، 13.3 کروڑ کی ادائیگیاں کیں، اسٹیٹ بینک فوٹو: فائل

کراچی: زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر ایک ہفتے میں 19 کروڑ 3 لاکھ ڈالر کے اضافے سے 13 ارب 40 کروڑ 8 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے اعدادوشمار کے مطابق 3 اکتوبر کو زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 13 ارب 40 کروڑ 8 لاکھ ڈالر رہی جس میں اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت 8 ارب 85 کروڑ 72 لاکھ ڈالر جبکہ کمرشل بینکوں کے ذخائر کی مالیت 4 ارب 54 کروڑ 36 لاکھ ڈالر ریکارڈ کی گئی۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق اس ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک کے ذخائر کی مالیت میں 24 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 8 ارب 61 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 8 ارب 85 کروڑ 70 لاکھ ڈالر تک پہنچ گئے، زیرتبصرہ ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک آف پاکستان کو ملٹی لٹرل، بائی لٹرل اور دیگر ذرائع سے مجموعی طور پر48 کروڑ 40 لاکھ ڈالر موصول ہوئے جن میں کولیشن سپورٹ فنڈ کے 36 کروڑ 40 لاکھ ڈالر بھی شامل ہیں، اسی ہفتے کے دوران اسٹیٹ بینک نے 13 کروڑ 30 لاکھ ڈالر کے بیرونی قرضے اور آفیشل پے منٹ کیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔