پاکستانی ہیکرز نے پریس کلب انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرلی

آئی این پی  جمعـء 10 اکتوبر 2014
بھارت میں تمام کریڈٹ کارڈز،بینک اکاؤنٹس اورآن لائن حکومتی امورسخت خطرے میں ہیں، ہیکرمیڈی زیوکس    فوٹو؛فائل

بھارت میں تمام کریڈٹ کارڈز،بینک اکاؤنٹس اورآن لائن حکومتی امورسخت خطرے میں ہیں، ہیکرمیڈی زیوکس فوٹو؛فائل

نئی دہلی / اسلام آباد: پاکستان اور بھارت کے ہیکرزکے درمیان جنگ تیزہوگئی، پاکستانی ہیکرز نے کلب آف انڈیا کی ویب سائٹ ہیک کرکے پاکستان کاجھنڈا لگادیا اورمستقبل میں بھارت کی تمام سرکاری ویب سائٹس ہیک کر نے کادعویٰ ہے ۔

ہیکرمیڈی زیوکس نے خبردار کیاہے کہ بھارت میں تمام کریڈٹ کارڈز،بینک اکاؤنٹس اورآن لائن حکومتی امورسخت خطرے میں ہیں۔ ہیکرزکایہ بھی کہناتھاکہ بھارت کارویہ انسان دشمن ہے جب کہ بھارت نے جموں وکشمیر میں اوراب سرحد پرلاکھوں معصوم کشمیریوں اورپاکستانی مسلمانوں کوقتل کیاہے جن میں معصوم بچے بھی شامل تھے اورہم اس قتل عام کو روکناچاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔