- الیکشن سے پہلے امن و امان کو دیکھا جائے، گورنر کے پی کا الیکشن کمیشن کو خط
- سپریم کورٹ نے نیب ترامیم سے ختم ہونیوالے کیسز کا ریکارڈ طلب کرلیا
- عمران خان نے مبینہ بیٹی ٹیریان کو چھپانے کے کیس میں جواب جمع کرادیا
- لاہور میں ریسٹورنٹس رات 11 بجے تک کھولنے کی اجازت
- شاہد خاقان عباسی نے پارٹی عہدے سے استعفیٰ دینے کی تردید کردی
- بنگلہ دیش پریمئیر لیگ؛ کون سے پاکستانی کرکٹرز کو لیگ کھیلنے کی اجازت مل گئی؟
- گردشی قرضے سے جان چھڑانے کیلیے نیا غیرحقیقت پسندانہ منصوبہ
- پشاور پولیس لائنز خودکش دھماکے میں شہدا کی تعداد 101 ہوگئی
- ایران کی گیس پائپ لائن مکمل نہ کرنے پر پاکستان کو 18 ارب ڈالر جرمانے کی دھمکی
- پرویز الٰہی اور مونس الٰہی کے گھر پرپولیس کی بھاری نفری کا چھاپا
- پی ایس ایل 8؛ 21 غیر ملکی اسٹارز پہلی بار جگمگانے کیلیے تیار
- عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخوں میں گراوٹ کا عمل جاری
- 6 ماہ میں پاکستانی مصنوعات کی برآمد میں امریکا سرفہرست
- ریکوڈک، بیرک کی بلوچستان کو 3 ملین ڈالر کی پہلی ادائیگی
- بیرون ملک سے ترسیلات زر میں سالانہ بنیادوں پر 11.21 فیصد کمی
- ایران میں سڑک پر ڈانس کرنے والے جوڑے کو 10 سال قید کی سزا
- شپنگ ایجنٹ نے 500 کنٹینرز غائب کر دیے
- دودھ کے ساتھ کافی زیادہ مفید قرار
- 2024 میں فولڈ ایبل آئی پیڈ کی لانچ متوقع
- پاک بھارت ’’آن لائن کرکٹ سیریز‘‘
ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا

ملالہ یوسف زئی اور بھارت کے کلاش ستیارتھی کو مشترکہ طور پر امن کے نوبل انعام سے نواز گیا ہے۔ فوٹو اے ایف پی/فائل
اوسلو: خیبرپختونخوا میں طالبان دہشت گردوں کے حملے میں شدید زخمی ہونے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی نے امن کا نوبل انعام جیت لیا۔
خیبرپختونخوا سے تعلق رکھنے والی طالبہ ملالہ یوسف زئی کو لڑکیوں کی تعلیم کے فروغ اور بھارت سے تعلق رکھنے والے کلاش ستیارتھی کو بچوں کے حقوق کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مشترکہ طور پر امن کے نوبل انعام سے نوازا گیا ہے۔ امن کے نوبل انعام کے لئے روس کے صدر ولادی میر پیوٹن، امریکی خفیہ ادارے کے سابق افسر ایڈورڈ اسنوڈن اور امریکی خاتون فوجی سپاہی چیلسیا ماننگ کو بھی نامزد کیا گیا تھا تاہم نوبل کمیٹی کے چیئرمین اور ناورے کے سابق وزیراعظم تھورب جوئرن جاگلینڈ کے اعلان کے بعد یہ ایوارڈ ملالہ یوسف زئی اور کیلاش ستیارتھی جیتنے میں کامیاب ہوگئے۔
پاکستان کو ملنے والا یہ دوسرا نوبل انعام ہے جبکہ اس سے قبل 1979 میں ڈاکٹر عبدالسلام کو طبیعات میں نوبل انعام ملا تھا. دوسرا نوبل انعام حاصل کرنے والی سوات کی شہزادی ملالہ یوسفزئی کو کم عمری میں نوبل انعام حاصل کرنے کا بھی اعزاز حاصل ہوگیا۔
وزیراعظم نوازشریف نے ملالہ یوسف زئی کو نوبل انعام جیتنے پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ پاکستان کا فخر ہے اور اس نے پاکستان اور قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ہے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر عاصم باجوہ نے بھی ملالہ یوسفزئی کو نوبل انعام ملنے پر مبارکباد پیش کی اور ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ ملک میں دہشتگردوں کے سوا ہرپاکستانی اپنے بچے کو تعلیم دلانا چاہتا ہے۔ ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے ملالہ یوسف زئی کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ امن کا نوبل انعام ملنے سے ثابت ہوگیا کہ پاکستانی قوم اعتدال پسند، روشن خیال، تعلیم یافتہ اور مہذب معاشرے کی تشکیل کے لئے اپنے اندر بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔
سابق صدرآصف زرداری نے بھی ملالہ یوسف زئی کو امن کا نوبل انعام جیتنے پرمبارکباد دی جب کہ وزیرداخلہ چوہدری نثار نے ملالہ یوسف زئی اور ان کے خاندان کومبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ ملالہ کو امن کا نوبل انعام ملنا فخرکی بات ہے۔
واضح رہے خیبر پختونخوا میں لڑکیوں کی تعلیم کے لئے آواز بلند کرنے والی ملالہ یوسف زئی 9 اکتوبر 2012 کو اسکول وین میں واپس گھر آرہی تھیں کہ طالبان دہشت گردوں نے گاڑی پر حملہ کردیا تھا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئیں تھیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔