شام میں داعش کا کرد فوج کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ، فضائی بمباری میں 18 افراد ہلاک

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اکتوبر 2014
داعش جنگجوؤں نے شدید جھڑپوں کے بعد فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضے کے بعد 40 فیصد علاقے پرقبضہ کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

داعش جنگجوؤں نے شدید جھڑپوں کے بعد فوجی ہیڈ کوارٹر پر قبضے کے بعد 40 فیصد علاقے پرقبضہ کرلیا۔ فوٹو؛ فائل

شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں داعش کے جنگجوؤں نے کرد فوج کے ہیڈکوارٹر پر قبضہ کرلیا جبکہ شامی فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق شام کے سرحدی علاقے کوبانی میں شدید جھڑپ کے بعد داعش کے جنگجوؤں نے کرد آرمی کے ہیڈ کوارٹر کا کنٹرول سنبھال لیا ہے جبکہ قصبے کے 40 فیصد علاقے پر داعش کا قبضہ ہے۔ اس سے قبل امریکا اور اتحادیوں کی جانب سے فضائی حملوں کے بعد داعش کو پسپائی کا سامنا تھا تاہم ایک مرتبہ پھر شام کے مشرقی علاقے میں جنگجوؤں نے اپنی کارروائیاں تیز کردیں۔

دوسری جانب شام کے جنوبی حصے میں فوج کی بمباری کے نتیجے میں 4 بچوں سمیت 18 شہری ہلاک ہوگئے۔ شام میں کام کرنے والی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق شامی فوج نے جنگجوؤں کے زیر تسلط علاقے ہارا میں فضائی حملے کئے جس کے نتیجے میں عام افراد مارے گئے۔

واضح رہے کہ شام میں جنگجو تنظیم داعش نے ایک مرتبہ پھر سرحدی علاقے سرکوبی پر قبضہ  کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں تیز کردی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔