ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 3 روز تک موسم گرم اور خشک رہے گا، محکمہ موسمیات

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اکتوبر 2014
سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورسندھ کے  چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا فوٹو:فائل

سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورسندھ کے چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا فوٹو:فائل

کراچی: محکمہ موسمیات کا کہنا ہےکہ آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں گرمی کی لہر جاری ہے اور آئندہ 2 سے 3 روز کے دوران بھی بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہنے کا امکان ہے ، ملک میں آج سب سے زیادہ گرمی بلوچستان کے ضلع لسبیلہ اورسندھ کے  چھور میں پڑی جہاں درجہ حرارت42 ڈگری سینٹی گریڈ رہا جب کہ کراچی میں درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا،سندھ کے دیگرشہروں  میرپور خاص اور مٹھی میں سورج پورا دن آگ برساتارہا   اور درجہ حرارت 41 ڈگری سینٹی گریڈ تک جا پہنچا جبکہ ٹھٹھہ میں 40 اور حیدرآباد میں پارہ 39 پر رہا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔