خواہش ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کے ہمراہ امن کا نوبل انعام وصول کروں، ملالہ

ویب ڈیسک  جمعـء 10 اکتوبر 2014
پاکستان کے عوام نہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی کسی دہشت گردتنظیم کو بلکہ وہ  امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔،ملالہ فوٹو:فائل

پاکستان کے عوام نہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی کسی دہشت گردتنظیم کو بلکہ وہ امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔،ملالہ فوٹو:فائل

لندن: پاکستان کی کم عمر نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسف زئی کا کہنا ہے پاکستان اور بھارت کو امن کا مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اسی لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کے ساتھ آگے بڑھیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق  لندن میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ کہ بطور پاکستانی امن کا نوبل انعام حاصل کرنا میرے لئے بہت بڑا اعزازہے اوریہ انعام حاصل کرنے پر وہ اپنے والد اور خاندان کی شکرگزار ہیں۔  ان کا کہنا تھاکہ سوات میں طالبان کی وجہ سے لڑکیاں اسکول نہیں جاسکتی تھیں لیکن میں نے اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائی اور ان کے خلاف کھڑے ہونے کا فیصلہ کیا کیوں کہ میں تعلیم حاصل کرنا چاہتی تھی اور میرا دنیا کے تمام بچوں کو بھی یہی پیغام ہے کہ وہ اپنے حقوق کے لئے آواز اٹھائیں۔

ملالہ یوسف زئی کا کہنا تھا کہ سرحد پر ہونے والے واقعات نہایت افسوس ناک ہیں، پاکستان اور بھارت کو امن کا مشترکہ انعام ملنا محبت کا پیغام ہے اسی لئے دونوں ممالک کو چاہئے کہ وہ امن کے ساتھ آگے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ جب وہ نوبل انعام وصول کریں تو  پاک بھارت وزرائے اعظم ان کے ہمراہ ہوں۔ ملالہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام نہ دہشت گردوں کی حمایت کرتے ہیں اورنہ ہی کسی دہشت گردتنظیم کو بلکہ وہ  امن پسند لوگ ہیں اور امن چاہتے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔