گورنرپنجاب چوہدری سرورنے گورنرہاؤس خالی کرکے ڈیفنس میں کرائے پرگھرلے لیا

آئی این پی  ہفتہ 11 اکتوبر 2014
گورنر پنجاب ایک طرف حکومت کے احسان کابوجھ ہلکاکرنے کااشارہ دیں گے اور دوسری طرف مستقبل میں پاکستان اورپنجاب میں بھرپور سیاست کابھی عندیہ دیں گے۔ فوٹو؛فائل

گورنر پنجاب ایک طرف حکومت کے احسان کابوجھ ہلکاکرنے کااشارہ دیں گے اور دوسری طرف مستقبل میں پاکستان اورپنجاب میں بھرپور سیاست کابھی عندیہ دیں گے۔ فوٹو؛فائل

لاہور: گورنرپنجاب چوہدری محمدسرور نے گورنرہاؤس خالی کرکے ڈیفنس کے علاقے میں کرائے پرگھر لے لیاہے۔

باوثوق ذرائع کے مطابق گورنرپنجاب نے نجی رہائش گاہ میں منتقل ہونے کافیصلہ کرلیا جب کہ وہ گورنرہاؤس کوصرف اپنے آفس کے طورپر استعمال کریں گے۔ چوہدری محمدسرور کی طرف سے نجی رہائش گاہ لینے کافیصلہ ان کی آئندہ سیاست کے حوالے سے بڑی اہمیت کاحامل ہے۔ اس اقدام سے ایک طرف وہ نہ صرف خود سے حکومت کے احسان کابوجھ ہلکاکرنے کااشارہ دیں گے بلکہ مستقبل میں پاکستان اورپنجاب میں بھرپور سیاست کابھی عندیہ دیں گے۔

واضح رہے کہ چند رور قبل ایکسپریس کو اپنے ایک انٹرویو میں چوہدری سرور نے کہا تھا کہ وہ خود بھی اس عہدے سے مطمئن نہیں ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس عہدے پر منجمد سے ہو کر رہ گئے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔