اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تنظیم کے 3 دہشت گرد ہلاک

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اکتوبر 2014
مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت قاری نذیر احمد، احسان اللہ فہد اور غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے۔  فوٹو: فائل

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت قاری نذیر احمد، احسان اللہ فہد اور غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے۔ فوٹو: فائل

اوچ شریف: بہاولپور کے نزدیک اوچ شریف میں پولیس مقابلے کے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کو ان کے ساتھیوں نے تھانہ نوشہرہ کی پولیس کی حراست سے چھڑالیا تھا جس پر پولیس کی بھاری نفری نے ملزمان کا تعاقب کیا اور اوچ شریف میں بکھری کے علاقے کے قریب پولیس اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک اور ان کے دیگر ساتھی رات کی تاریکی میں فرار ہوگئے۔

مارے جانے والے دہشت گردوں کی شناخت قاری نذیر احمد، احسان اللہ فہد اور غلام حسن کے نام سے ہوئی ہے، دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے تھا اور یہ 3 ماہ قبل نماز تراویح کی ڈیوٹی پر معمور 2 پولیس اہلکاروں کے قتل میں ملوث تھے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔