لوئراورکزئی میں دھماکے سے ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اکتوبر 2014
زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

زخمی ہونے والے شخص کو اسپتال میں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ فوٹو؛ فائل

اورکزئی ایجنسی: سپاہ کے علاقے میں سڑک کنارے نصب بارود مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب دوسرا زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر اورکزئی کے علاقے سپاہ میں سڑک کنارے نصب بارود مواد پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جب کہ دوسرا زخمی ہو گیا۔ امدادی ٹیمون کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے شخص کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا جہاں اسے طبی امداد دی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد سیکیورٹی اہلکاروں نے جائے وقوعہ کا محاصرہ کر کے تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔