- بشریٰ بی بی کا شفا انٹرنیشنل اسپتال میں میڈیکل چیک اپ
- ویمن ون ڈے سیریز؛ پاک ویسٹ انڈیز ٹیموں کا کراچی میں ٹریننگ سیشن
- محکمہ صحت پختونخوا نے بشریٰ بی بی کے طبی معائنے کی اجازت مانگ لی
- پختونخوا؛ طوفانی بارشوں میں 2 بچوں سمیت مزید 3 افراد جاں بحق، تعداد 46 ہوگئی
- امریکا کسی جارحانہ کارروائی میں ملوث نہیں، وزیر خارجہ
- پی آئی اے کا یورپی فلائٹ آپریشن کیلیے پیرس کو حب بنانے کا فیصلہ
- بیرون ملک ملازمت کی آڑ میں انسانی اسمگلنگ گینگ سرغنہ سمیت 4 ملزمان گرفتار
- پاکستان کےمیزائل پروگرام میں معاونت کا الزام، امریکا نے4 کمپنیوں پرپابندی لگا دی
- جرائم کی شرح میں اضافہ اور اداروں کی کارکردگی؟
- ضمنی انتخابات میں عوام کی سہولت کیلیے مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سینٹر قائم
- وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
- پختونخوا؛ صحت کارڈ پر دوائیں نہ ملنے پر معطل کیے گئے 15 ڈاکٹرز بحال
- لاہور؛ پولیس مقابلے میں 2 ڈاکو مارے گئے، ایک اہل کار شہید دوسرا زخمی
- پختونخوا؛ مسلسل بارشوں کی وجہ سے کئی اضلاع میں 30 اپریل تک طبی ایمرجنسی نافذ
- پختونخوا؛ سرکاری اسکولوں میں کتب کی عدم فراہمی، تعلیمی سرگرمیاں معطل
- موٹر وے پولیس کی کارروائی، کروڑوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
- شمالی کوریا کا کروز میزائل لیجانے والے غیرمعمولی طورپربڑے وارہیڈ کا تجربہ
- پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان دوسرا ٹی20 آج کھیلا جائے گا
- بابر کو ماضی کی غلطیوں سے سبق سیکھنے کا مشورہ
- موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
ڈنڈے کے زور پر نواز شریف سے استعفیٰ نہیں لیا جاسکتا، خورشید شاہ
کوئٹہ: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کہتے ہیں کہ ملک میں اسی وقت مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں جب نوازشریف مستعفی ہوجائیں لیکن چند لوگوں کی خواہش یا ڈنڈے کے زور پرایسا نہیں ہوسکتا۔
کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات سے قبل نوازشریف نے ملک سے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور مہنگائی کے خاتمے سمیت ایسے بلند و بانگ دعوے کئے جو ناممکن تھے اور انہوں نے ایسا صرف حکومت حاصل کرنے کے لئے کیا۔ پیپلز پارٹی نے اپنے گزشتہ دور حکومت میں ملک کے عوام کے بالعموم اور بلوچستان کے لوگوں کے لئے بالخصوص کئی اقدام کئے اور یہ تمام اقدامات ووٹ حاصل کرنے کے لئے نہیں کئے گئے کیونکہ محرومیوں کا خاتمہ ان کا حق ہے۔ اسی لئے ہم نے کبھی سچ کے مقابلے میں جھوٹ کو طاقتور نہیں بنایا۔ ہم نے کوتاہیاں کی ہوں گی لیکن وہ اتنی بڑی نہیں تھیں جتنی بڑی ہمیں سزا ملی ہے۔
خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ دنیا نہیں چاہتی کہ ایٹمی قوت کا حامل پاکستان دنیا میں اقتصادی قوت بھی بن جائے، وہ یہ نہیں کہتے کہ عمران خان یہودی لابی کے لئے کام کررہے ہیں لیکن ان سے سازش کرواکر چین کے صدر کا دورہ پاکستان ملتوی کروایا گیا، انہوں نے کہا کہ ملک میں اسی وقت مڈٹرم انتخابات ہوسکتے ہیں جب نواز شریف مستعفی ہوجائیں لیکن چند لوگوں کی خواہش یا ڈنڈے کی زور پرایسا نہیں ہوسکتا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔