امریکا میں ہر 10 میں سے 9 بچے روزانہ سماجی رابطے کی سائٹ استعمال کرتے ہیں، سروے

ویب ڈیسک  ہفتہ 11 اکتوبر 2014
سروے کے مطابق انسٹگرام اورٹوئٹر امریکی بچوں کی مقبول ترین سماجی رابطے کی سائٹ میں شامل ہیں۔

سروے کے مطابق انسٹگرام اورٹوئٹر امریکی بچوں کی مقبول ترین سماجی رابطے کی سائٹ میں شامل ہیں۔

نیویارک: سروے کے مطابق امریکا میں ہر 10 میں سے 9 بچے روزانہ سماجی رابطے کی سائٹ استعمال کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق   بچوں کی زیادہ تر تعداد ٹوئٹر اور انسٹگرام کے استعمال کو ترجیح دیتی ہیں جبکہ فیس بک کا تیسرا نمبر ہے، امریکی  ادارے کی جانب سے کئے گئے سروے میں بچوں سے پوچھا گیا کہ وہ سماجی رابطے کے لئے کس سائٹ کا استعمال کرتے ہیں جس پر 76 فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ انسٹگرام ان کی سب سے مقبول سماجی رابطہ کی سائٹ ہے، 59 فیصد کی جانب سے ٹوئٹر کے استعمال کو پسندیدہ قرار دیا گیا جبکہ 45 فیصد بچوں کا کہنا تھا کہ وہ فیس بک کا استعمال کرتے ہیں۔

سروے کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ فیس بک کی مقبولیت میں واضح کمی دیکھنے میں آئی ہےجبکہ گزشتہ 6 ماہ پہلے کئے گئے سروے میں 72 فیصد بچوں نے فیس بک کو مقبول سائٹ قرار دیا تھا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔