- مائیکروسافٹ کے بعد گوگل نے ’بارڈ‘ نامی اے آئی سہولت کا اعلان کردیا
- الیکشن کمیشن نے سیاسی جماعتوں کیلئے نیا حلف نامہ جاری کردیا
- بلڈرز سریے کی بڑھتی قیمتوں پر دلبرداشتہ، خریداری نہ کرنے کا اعلان
- آرمی چیف کی امریکا دورے سے متعلق قیاس آرائیاں بے بنیاد ہیں، آئی ایس پی آر
- عمران خان نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہونے پر حتمی دلائل طلب
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پشاور دھماکے کے قصوروار وہ ہیں جو یہاں 10 سال حکومت کرتے رہے، مریم نواز
- ملکی سطح پر سونے کے نرخ میں بڑی کمی
- شاداب کی شادی میں کپتان بابراعظم شریک نہ ہوئے! مگر کیوں؟
- پنڈی میں حملوں کی منصوبہ بندی؛ ٹی ٹی پی کے دو انتہائی مطلوب دہشت گرد گرفتار
- آئل مارکیٹنگ کمپنیوں اور پیٹرول ذخیرہ کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ
- گلیڈی ایٹرز، یونائیٹڈ نے اچانک پریکٹس سیشنز منسوخ کردیئے
- بھارت میں باپ نے بچے کو جنم دیدیا
- چارلی ہیبڈو اسلامو فوبیا سے باز نہ آیا، زلزلے سے ہزاروں اموات کا مذاق بنا دیا
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پانچ افراد جاں بحق
- بھارت میں 14 فروری ’گائے کو گلے لگانے‘ کے دن کے طور پر منایا جائے گا
- عام انتخابات؛ مسائل کا حل عوامی فیصلے ہی سے ممکن ہے، چیف جسٹس
- ترکیہ اور شام میں تباہ کن زلزلے میں اموات 17 ہزار سے تجاوز کرگئیں
- وزیرخزانہ آئی ایم ایف مذاکرات میں پیشرفت، اصلاحات پر اتفاق ہوگیا
- پی ایس ایل8 کیلئے نئی ٹرافی کی رونمائی کردی گئی
عالمی معاشی نمو سست روی کا شکار،خام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر آگئیں

پلاٹینم و پلاڈیم کے نرخ بھی بلند،بیشتر صنعتی دھاتوں کے بھاؤمیں بھی اضافہ ہوا اور چینی مہنگی ہوگئی۔ فوٹو: فائل
لندن: عالمی معاشی سست روی خصوصا جرمنی کی معیشت سے متعلق خدشات اور آئی ایم ایف کی جانب سے عالمی معاشی نمو کے ہدف میں کٹوتی کے فیصلے جیسے عوامل نے گزشتہ ہفتے اجناس کی بین الاقوامی منڈیوں کو بری طرح متاثر کیا جس سے خام تیل کی قیمتیں 4سال کی کم ترین سطح پر گر گئیں۔
تاہم متعدد دیگر کموڈیٹیز کے نرخ اتارچڑھاؤ کے بعد بڑھ گئے۔ گزشتہ ہفتے لندن میں ایک موقع پر برینٹ خام تیل کی قیمتیں 88.11 ڈالر فی بیرل تک نیچے آگئیں جو اس کی 4سال کی کم ترین سطح ہے جبکہ نیویارک لائٹ سوئٹ کروڈ کے نرخ بھی 3جولائی 2012کے بعد کم ترین سطح 83.59 ڈالر فی بیرل تک گر گئے تاہم بعد میں ریکوری دیکھی گئی اور جمعہ کو کاروباری ہفتے کے اختتام پر لندن کی انٹرکانیٹنینٹل ایکس چینج میں برینٹ نارتھ سی خام تیل کی نومبر میں فراہمی کیلیے قیمت 90.21 ڈالر فی بیرل پر بند ہوئی جو ایک ہفتے قبل 91.88 ڈالر فی بیرل تھی، اسی طرح نیویارک مرکنٹائل ایکس چینج میں ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ یا لائٹ سوئٹ کروڈ کی نومبر میں ترسیل کیلیے قیمت 85.82 ڈالر فی بیرل ہو گی جو ایک ہفتے قبل 89.67 ڈالر فی بیرل تھی۔
لندن بلین مارکیٹ میں گزشتہ ہفتے سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان رہا اور کاروباری ہفتے کے اختتام پر قیتمیں 28 ڈالر کے اضافے سے 1223 ڈالر فی اونس رہی جبکہ چاندی کی قیمت16.97 ڈالر سے بڑھ کر 17.26 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
لندن پلاٹینم و پلاڈیم مارکیٹ میں پلاٹینم کی قیمت 1249 ڈالر سے بڑھ کر 1256 ڈالر اور پلاڈیم کے نرخ 21 ڈالر کے اضافے سے 784 ڈالر فی اونس ہوگئے۔ گزشتہ ہفتے بیشتر صنعتی دھاتوں کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، لندن میٹل ایکس چینج میں تانبے کی قیمت 6 ڈالے کے اضافے سے 6ہزار631 ڈالر فی ٹن، ایلومینیم کی قیمت 12 ڈالر کے اضافے سے 1ہزار924 ڈالر فی ٹن، لیڈ 23 ڈالر کی کمی 2ہزار59 ڈالر فی ٹن، ٹین کی قیمت 455 ڈالر کی نمایاں کمی سے 19ہزار961 ڈالر فی ٹن، قلعی کی 110 ڈالر کے اضافے سے 16ہزار462 ڈالر فی ٹن اور جست کی قیمت 58 ڈالر بڑھ کر2ہزار314 ڈالر فی ٹن ہوگئی۔ گزشتہ ہفتے چینی کی قیمتوں میں بھی اضافہ دیکھاگیا اور سفیدچینی کی قیمت 2 ڈالر کے اضافے سے 425 ڈالر فی ٹن ریکارڈ کی گئی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔