سارک سربراہ کانفرنس میں نواز شریف نریندر مودی کی ملاقات کا امکان

آئی این پی  اتوار 12 اکتوبر 2014
 بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر مودی کی نواز شر یف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر مودی کی نواز شر یف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے، رپورٹ۔ فوٹو:فائل

دبئی: وزیر اعظم نوا زشریف اور ان کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کو 16 اکتوبر  کو اٹلی کے شہرمیلان میں عالمی کانفرنس اور 26 نومبر کو کٹھمنڈو میں سارک سربراہ کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے۔

خلیجی اخبار’’ گلف ٹو ڈے‘‘ کے مطابق بھارت نے سارک کانفرنس کے موقع پر مودی کی نواز شر یف سے ملاقات کی خواہش کا اظہار کیا ہے،اخبار کی رپورٹ کے مطابق نواز شریف میلان میں ’’آسم‘‘ کانفرنس میں شرکت نہیں کریں گے کیونکہ انہوں نے اس فورم میں پاکستان کی نمائندگی کیلئے مشیر خارجہ سرتاج عزیز کو نامزد کر دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔