- فیصل واوڈا نے عدالتی نظام پر اہم سوالات اٹھا دیئے
- پاکستان کو آئی ایم ایف سے قرض کی نئی قسط 29 اپریل تک ملنے کا امکان
- امریکی اکیڈمی آف نیورولوجی نے پاکستانی پروفیسر کو ایڈووکیٹ آف دی ایئر ایوارڈ سے نواز دیا
- کوہلو میں خراب سیکیورٹی کے باعث ری پولنگ نہیں ہوسکی
- 9 ماہ کے دوران 9.8 ارب ڈالر کا قرض ملا، وزارت اقتصادی امور ڈویژن
- نارووال: بارات میں موبائل فونز سمیت قیمتی تحائف کی بارش
- کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- کوئٹہ: برلن بڈی بیئر چوری کے خدشے کے پیش نظر متبادل جگہ منتقل
- گجرات میں اسپتال کی چھت گرنے سے خاتون سمیت تین افراد جاں بحق
- سعودی فرمانروا طبی معائنے کیلیے اسپتال میں داخل
- امریکی سیکریٹری اسٹیٹ سرکاری دورے پر چین پہنچ گئے
- ہم یہاں اچھی کرکٹ کھیلنے آئے ہیں، جیت سے اعتماد ملا، مائیکل بریسویل
- پچھلے میچ کی غلطیوں سے سیکھ کر سیریز جیتنے کی کوشش کرینگے، بابراعظم
- امریکا میں ٹک ٹاک پر پابندی کا بل سینیٹ سے بھی منظور
- محمد رضوان اور عرفان خان کو نیوزی لینڈ کے خلاف آخری دو میچز میں آرام دینے کا فیصلہ
- کے ایم سی کا ٹریفک مسائل کو حل کرنے کیلئے انسداد تجاوزات مہم کا فیصلہ
- موٹروے پولیس اہلکار کو روندنے والی خاتون گرفتار
- ہندو جیم خانہ کیس؛ آپ کو قبضہ کرنے نہیں دیں گے، چیف جسٹس کا رمیش کمار سے مکالمہ
- بشری بی بی کو کچھ ہوا تو حکومت اور فیصلہ سازوں کو معاف نہیں کریں گے، حلیم عادل شیخ
- متحدہ وفد کی احسن اقبال سے ملاقات، کراچی کے ترقیاتی منصوبوں پر تبادلہ خیال
امریکا کے جے ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ایبولا کی اسکریننگ کا عمل شروع
نیویارک: امریکا کے شہر نیویارک کے جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر ایبولا کی وبا کو مزید پھیلنے سے روکنے کے لیے مسافروں کی اسکریننگ کا عمل شروع کر دیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا میں ایبولا مرض سے بدھ کے روز ایک شخص کی ہلاکت کے بعد جان ایف کینیڈی ایئرپورٹ پر اسکریننگ کے اقدامات ہفتے کے روز سے شروع کردیئے گئے ہیں جبکہ ایئر پورٹ پرتعینات عملہ ایبولا کی علامات معلوم کرنے کے لیے مسافروں کے درجہ حرارت لیں گے۔ افریقی ممالک لائبیریا، سیرالیون اور گنی جیسے ایبولا سے متاثرہ ممالک سے امریکہ پہنچنے والے مسافروں کے درجہ حرارت خاص طور پر لیے جائیں گے اور ان سے سوالات بھی پوچھے جائیں گے۔
امریکہ میں آنے والے مسافروں میں سے 90 فیصد مسافر جان ایف کینیڈی اور 4 دیگر ہوائی اڈوں کے ذریعے آتے ہیں اور ایبولا کے متاثرہ ممالک میں سے کم از کم 160 افراد روز امریکہ کا سفر کرتے ہیں اس لئے ان تین افریقی ممالک سے آنے والے مسافروں سے ان کے امریکہ آنے سے پہلے کے سفر کی تاریخ کے بارے میں پوچھا جائے گا، فی الحال امریکہ میں ان تین ممالک سے کوئی براہ راست پروازیں نہیں آ رہیں تاہم زیادہ تر افریقہ سے امریکہ آنے والی پروازیں براستہ یورپ ہی آتی ہیں۔
واضح رہے کہ ایبولا مرض سے افریقا میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔