ٍشمالی وزیرستان اور خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 21 دہشتگرد ہلاک

ویب ڈیسک  اتوار 12 اکتوبر 2014
 وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا اہم گڑھ سمجھی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا اہم گڑھ سمجھی جاتی ہے۔ فوٹو: فائل

خیبر ایجنسی: شمالی وزیرستان اور خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں نے فضائی کارروائی کے دوران 21  دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کے5  ٹھکانے تباہ کردیئے گئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے جاری کردہ بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف جاری آپریشن ضرب عضب کے دوران دتہ خیل میں فضائی کارروائی کی گئی، جس کے نتیجے میں 11 دہشت گرد ہلاک اور ان کے 2 ٹھکانے تباہ ہوگئے۔

دوسری جانب خیبرایجنسی کے علاقوں کوکی خیل، فاتح سر، وچوونو، راجگل اور دوہاخُل میں جیٹ طیاروں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشتگردوں کے مشتبہ ٹھکانوں کو نشانہ بنایا،کارروائی کے نتیجے میں 10 دہشتگرد ہلاک جبکہ ان کی 3 کمین گاہیں تباہ ہوگئی ہیں۔ کارروائی کے دوران بڑی مقدار میں اسلحہ اور بارودی مواد بھی تباہ ہوا ہے۔

واضح رہے کہ خیبرایجنسی کی وادی تیراہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے دہشت گردوں کا اہم گڑھ سمجھی جاتی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔